سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ اس وقت تک خیر میں رہیں گے جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 1736) یعنی افطار کا وقت آنے پر افطار میں جلدی کریں گے، ایسا نہیں کہ اندھیرا پھیلنے کا انتظار کریں اور افطار میں تاخیر کریں، بلکہ سورج غروب ہونے پر فوراً افطار کریں گے تو شریعت پر عمل کی برکت سے خیر اور برکت و بھلائی میں رہیں گے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1741]» یہ حدیث صحیح اور متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1957]، [مسلم 1098]، [ترمذي 699]، [ابن ماجه 1697]، [أبويعلی 7511]، [ابن حبان 3502، 3506]