سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: لوگوں نے چاند دیکھا (لیکن دکھلائی نہ دیا)، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میں نے چاند دیکھا ہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھ لیا اور لوگوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1733]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2342]، [ابن حبان 3447]، [موارد الظمآن 871]، [المحلی 236/6، وغيرهم]