سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پہلی رات کا چاند دیکھتے تو فرماتے: «اَللّٰهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيْمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ رَبِّيْ وَرَبُّكَ اللّٰهُ.»
وضاحت: (تشریح احادیث 1724 سے 1726) اس حدیث سے پہلی رات کا چاند دیکھنے پر اس دعا کے پڑھنے کا ثبوت ملا، گرچہ سند میں کچھ کلام ہے لیکن متعدد طرق سے یہ روایت مروی ہے اس لئے اس دعا کو پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ «(واللّٰه أعلم وعلمه أتم)» ۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف سليمان بن سفيان، [مكتبه الشامله نمبر: 1730]» اس روایت کی سند بھی سلیمان بن سفیان کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن ان دونوں حدیثوں کے شواہد موجود ہیں۔ دیکھئے: [أبويعلی 661]، [ابن السني فى عمل اليوم و الليلة 641]، [شرح السنة 1335]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف سليمان بن سفيان