سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالىٰ وتر ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 1618) اللہ تعالىٰ وتر ہے اس سے مراد یہ ہے کہ وہ فردِ واحد اور وحدہ لاشریک ہے اور وحدت کو پسند کرتا ہے، اس سے وتر کی فضیلت معلوم ہوئی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وتر واجب ہے، امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے علاوہ تمام ائمہ کرام کا یہی مسلک ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1621]» اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6410]، [مسلم 2677]۔ نیز دیکھئے: [ترمذي 453]، [ابن ماجه 1169]، [أحمد 107/1]، [أبويعلی 618]، [ابن خزيمه 1067]