سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک کے سال میں نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز جمع کر کے پڑھتے تھے، اس طرح کہ ظہر اور عصر ایک ساتھ آپ نے پڑھی، پھر آپ اندر ہو گئے، اس کے بعد باہر آئے تو مغرب اور عشاء ایک ساتھ پڑھی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1556]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 706]، [أبوداؤد 1206]، [نسائي 586]، [ابن ماجه 1070]، [ابن حبان 1458]، [موارد الظمآن 549]