سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ میں مغرب اور عشاء پڑھی اور دونوں کو جمع کیا (یعنی یکے بعد دیگرے ایک ساتھ پڑھا)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1557]» اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1674]، [مسلم 1287]، [نسائي 604]، [ابن ماجه 3020]، [ابن حبان 3858]، [مسند الحميدي 387]