سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے «إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ» میں سجدہ کیا۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1506 سے 1509) متعدد طرق سے ان روایاتِ صحیحہ سے ثابت ہوا کہ سورة الانشقاق میں سجدہ ہے اور وہ آیت: « ﴿وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ﴾[الانشقاق: 21] » پر ہے، یعنی جب کافروں کو قرآن پڑھ کر سنایا جا تا ہے تو وہ سجدہ نہیں کرتے، اس لئے سجدہ نہ کرنا کفر کی علامت ہے۔ لہٰذا مومن کو یہ آیت پڑھتے وقت سجدہ کرنا چاہئے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1511]» اس روایت کی سند بھی صحیح اور متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 768]، [مسلم 578]، [أبويعلی 5950]، [الحميدي 1022]