سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سورة النجم پڑھی اور آپ نے اس میں سجدہ نہیں کیا۔
وضاحت: (تشریح حدیث 1510) یہ حدیث سورۂ نجم کے سجدۂ تلاوت کے عدم وجوب پر دلالت کرتی ہے کیونکہ پچھلی روایت میں گذر چکا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سورۃ میں سجدہ کیا اور تمام حاضرین نے بھی سجدہ کیا، اور اس روایت میں ترکِ سجده معلوم ہوا، اگر سجدۂ تلاوت واجب ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے کبھی نہیں چھوڑتے۔