سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دن اور رات کی نماز دو دو رکعت ہیں۔“ بعض رواۃ نے رکعتین رکعتین کہا۔
وضاحت: (تشریح حدیث 1496) نفلی نماز دو دو رکعت کر کے پڑھنا چاہئے جیسا کہ مذکورہ بالا حدیث سے ثابت ہے۔ بعض لوگوں نے کہا کہ دن میں چار اور رات میں دو دو رکعت پڑھنی چاہئے، بعض علماء نے کہا صلاة اللیل والنہار میں ”والنہار“ کا لفظ محفوظ نہیں ہے۔ واللہ علم
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1499]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھے: [أبوداؤد 1326]، [ابن حبان 2482]، [موارد الظمآن 636]