سیدنا ابوقتاده انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امامہ بنت زینب کو نماز میں اٹھا لیا، جب آپ سجدہ کرتے تو اتار دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو اس کو اٹھا لیتے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1396 سے 1398) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اس طرح کا تھوڑا بہت عمل نماز کو خراب نہیں کرتا، اس طرح اگر کوئی نمازی بچے کو گود میں اٹھا لے اور رکوع سجدے کے وقت اتار دے تو اس سے نماز میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو سید البشر اتقی للہ واعلم باللہ ہوتے ہوئے ایسا کر کے بچے والی ماؤں کے لئے آسانی فرما دی۔ اللہ تعالیٰ ان کی ذاتِ مقدس پر بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1400]» اس حدیث کے حوالے کے لئے مذکورہ بالا مصادر ملاحظہ فرمائیں۔ نیز دیکھئے: [ابن حبان 109، 110]، [الحميدي 426]