سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کے طریق سے روایت کیا کہ وہ (صہیب) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے تو سلام کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے، آپ نے اشارے سے جواب دیا، راوی حدیث لیث نے کہا: میرے خیال سے انہوں نے کہا کہ انگلی کے اشارے سے آپ نے سلام کا جواب دیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1401]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 925]، [ترمذي 367]، [نسائي 1185]، [ابن حبان 2259]