محمد بن عبداللہ بن زید بن عبدربہ نے کہا: میرے والد عبدالله بن زید نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناقوس کا حکم فرمایا۔۔۔ اور پھر مذکورہ بالا حدیث بیان کی۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1220 سے 1222) ان تمام روایات سے اذان کی ابتداء، اس کی مشروعیت اور کیفیت ثابت ہوتی ہے، نیز یہ کہ ا قامت کے الفاظ ( «قد قامت الصلاة» اور «اللّٰه أكبر») کے علاوہ اکہرے یعنی ایک ایک بار ہی کہے جائیں گے۔ اور خواب کے ذریعہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں حلت یا مشروعیت ثابت ہوگی، وفات کے بعد نہیں۔ نیز یہ کہ مومن کا خواب سچا ہوتا ہے۔ واللہ اعلم۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1225]» اس حدیث کا حوالہ اوپر گذر چکا ہے۔