قاسم نے کہا: اللہ تعالیٰ کے حق کو اپنے اوپر جاننے کے بعد آدمی اگر جاہل بن کر جیئے تو یہ اس کے لئے اس سے بہتر ہے کہ جو جانتا نہیں ہے اس کے متعلق کچھ کہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 112]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [حلية الأولياء 184/2]، [العلم لأبي خيثمة 90]، [المعرفة والتاريخ ليعقوب الفسوي 548/1]