سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جب عورت خون کو دھو ڈالے، پھر بھی اس کا اثر زائل نہ ہو تو اس کو کسی زرد چیز یا ورس یا زعفران سے پلٹ دے۔ یعنی رگڑ دے تاکہ رنگ بدل جائے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1051]» اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 357] و [بيهقي 408/2]