الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر

الادب المفرد
كتاب
399. بَابُ عُقُوبَةِ الْبَغْيِ
399. سرکشی کی سزا
حدیث نمبر: 895
Save to word اعراب
”وبابان يعجلان في الدنيا‏:‏ البغي، وقطيعة الرحم‏.‏“”وَبَابَانِ يُعَجَّلاَنِ فِي الدُّنْيَا‏:‏ الْبَغْيُ، وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ‏.‏“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو گناہوں کی سزا جلد دنیا میں بھی مل جاتی ہے: سرکشی و بغاوت اور قطع رحمی۔

تخریج الحدیث: «صحيح: وأخرجه المصنف فى تاريخه الكبير: 166/1 و الحاكم: 177/4 - انظر الصحيحة: 1120»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 895 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 895  
فوائد ومسائل:
ایک روایت میں صراحت ہے کہ آخرت میں بھی اس کی سزا ملتی ہے اور دنیا میں بھی اس پر ضرور پکڑ ہوتی ہے۔ (سنن ابي داود)اس لیے اس کبیرہ گناہ سے اپنے آپ کو بچانا چاہیے۔ ان احادیث کی مزید تفصیل حدیث:۶۷ کے فوائد میں گزر چکی ہے۔ کسی پر ظلم و زیادتی اور رشتہ داری کو توڑنا نہایت حساس معاملہ ہے جس پر ہر انسان کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 895   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.