الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر

الادب المفرد
كتاب صلة الرحم
32. بَابُ إِثْمِ قَاطِعِ الرَّحِمِ
32. قطع رحمی کرنے والے کا گناه
حدیث نمبر: 65
Save to word اعراب
حدثنا حجاج بن منهال، قال‏:‏ حدثنا شعبة قال‏:‏ اخبرني محمد بن عبد الجبار قال‏:‏ سمعت محمد بن كعب، انه سمع ابا هريرة يحدث، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال‏:‏ ”إن الرحم شجنة من الرحمن، تقول‏:‏ يا رب، إني ظلمت، يا رب، إني قطعت، يا رب، إني إني، يا رب، يا رب‏.‏ فيجيبها‏:‏ الا ترضين ان اقطع من قطعك، واصل من وصلك‏؟‏‏.‏“حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”إِنَّ الرَّحِمَ شُجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ، تَقُولُ‏:‏ يَا رَبِّ، إِنِّي ظُلِمْتُ، يَا رَبِّ، إِنِّي قُطِعْتُ، يَا رَبِّ، إِنِّي إِنِّي، يَا رَبِّ، يَا رَبِّ‏.‏ فَيُجِيبُهَا‏:‏ أَلاَ تَرْضَيْنَ أَنْ أَقْطَعَ مَنْ قَطَعَكِ، وَأَصِلَ مَنْ وَصَلَكِ‏؟‏‏.‏“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ رحم (لفظ) رحمان سے لیا گیا ہے۔ وہ (قیامت کے روز) عرض کرے گا: اے میرے رب! مجھ پر ظلم کیا گیا، اے میرے رب! مجھے توڑا گیا، اے میرے رب! میں، میں، یعنی مجھ پر فلاں فلاں ظلم ہوئے، تو اللہ تعالیٰ اسے جواب دے گا: کیا تو اس سے راضی نہیں کہ میں اسے کاٹ دوں جس نے تجھے توڑا، اور اسے (اپنے ساتھ) ملاؤں جس نے تجھے جوڑا۔

تخریج الحدیث: «حسن: التعليق الرغيب: 226/3 و أخرجه أحمد فى المسند: 406/2، 455، صحيح موارد الظمآن: 1708»

قال الشيخ الألباني: حسن

الادب المفرد کی حدیث نمبر 65 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 65  
فوائد ومسائل:
(۱)رحم، اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے اور لفظ رحم کا اشتقاق لفظ رحمن ہے، یعنی اسے اللہ تعالیٰ سے خصوصی نسبت ہے۔ رحم کو جب اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا تو اس وقت بھی اس نے اللہ تعالیٰ سے التجا کی اور روز قیامت بھی اللہ کی عدالت میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا تذکرہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں تیرے ساتھ کیے وعدے کو پورا کروں گا کہ جس نے تجھے توڑا میں اسے اپنے سے توڑ دوں گا۔
(۲) رحم کا یہ کہنا:اے میرے رب مجھ پر ظلم ہوا سے معلوم ہوتا ہے کہ حسی ظلم کے علاوہ معنوی ظلم بھی ہوتا ہے۔ اگرچہ ہمیں رحم کا وجود نظر نہیں آتا لیکن ہم اس کو اس کا مقام نہ دے کر اس کا حق غصب کر رہے ہیں اور یہی ظلم ہے۔
(۳) اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی تمام مخلوقات میں احساس و ادراک موجود ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ ہم اس کا ادراک نہیں کرسکتے۔
(۴) اللہ تعالیٰ کی کوئی مخلوق اس کے حکم سے سرتابی نہیں کرتی سوائے انسانوں اور جنوں کے۔ انہی سے باز پرس ہوگی، تاہم دیگر مخلوقات پر ہونے والے ظلم کا مداوا کرکے انہیں ختم کر دیا جائے گا۔ (صحیح مسلم، کتاب البر والصلة، باب تحریم الظلم:۶۵۸۰)یہ اللہ تعالیٰ کے انصاف کی اعلیٰ مثال ہے۔
(۵) انسان کو اللہ تعالیٰ سے جڑنے کی کوشش کرنی چاہیے کہ اس کے ساتھ تعلق ہو تو کوئی دوسرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور اگر وہ ناراض ہو تو کوئی دوسرا کچھ نہیں سنوار سکتا۔ اس حدیث میں اللہ تعالیٰ سے جڑنے کا ذریعہ صلہ رحمی بتائی گئی ہے اس کو ضرور اختیار کرنا چاہیے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 65   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.