الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 328
فوائد ومسائل: اس اثر کی سند ضعیف ہے، تاہم واقعاتی طور پر یہ بات درست ہے کہ انسان جب دوسروں کے عیب تلاش کرتا ہے تو اپنے عیبوں سے صرف نظر کرتا ہے اور انہیں بھول جاتا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ((یُبْصِرُ أحَدُکُمُ الْقَذَاةَ فِي عَیْنِ أخِیهِ وَیَنْسَی الْجَذْعَ أوِ الْجَذْلَ في عَیْنِهِ مُعْتَرِضًا))(ابن حبان، حدیث:۱۸۴۸، السلسلة الصحیحة للألباني، حدیث:۳۳) ”تمہیں دوسروں کی آنکھ کا تنکا بھی نظر آجاتا ہے اور خود اپنی آنکھ میں پڑا شہتیر بھی نظر نہیں آتا۔“
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 328