حدثنا محمد قال حدثنا قبيصة، قال: حدثنا حجاج، عن ابن جريج، عن عطاء، انه كان يرى النكال على من اشاع الزنا، يقول: اشاع الفاحشة.حَدَّثَنَا مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ كَانَ يَرَى النَّكَالَ عَلَى مَنْ أَشَاعَ الزِّنَا، يَقُولُ: أَشَاعَ الْفَاحِشَةَ.
حضرت عطاء بن ابی رباح سے روایت ہے، ان کا موقف تھا کہ زنا کی تشہیر کرنے والے کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ وہ کہتے کہ ایسا شخص فحاشی پھیلاتا ہے۔
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 326
فوائد ومسائل: مطلب یہ ہے کہ اسے ایسی سزا دی جائے کہ دوسرا کوئی شخص اس کی جرأت نہ کرے کیونکہ جب ایسے واقعات کی عام تشہیر ہو تو لوگ گناہ پر جرأت مند ہو جاتے ہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 326