حدثنا موسى، قال: حدثنا عبد العزيز قال: حدثني شيخ من اهل الخير يكنى ابا عقبة قال: مررت مع ابن عمر مرة بالطريق، فمر بغلمة من الحبش، فرآهم يلعبون، فاخرج درهمين فاعطاهم.حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْخَيْرِ يُكَنَّى أَبَا عُقْبَةَ قَالَ: مَرَرْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ مَرَّةً بِالطَّرِيقِ، فَمَرَّ بِغِلْمَةٍ مِنَ الْحَبَشِ، فَرَآهُمْ يَلْعَبُونَ، فَأَخْرَجَ دِرْهَمَيْنِ فَأَعْطَاهُمْ.
عبدالعزيز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مجھے ایک نیک صالح بزرگ، جنہیں ابوعقبہ کہا جاتا تھا، نے بتایا کہ میں ایک دفعہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک راستے سے گزرا۔ چنانچہ وہ حبشی بچوں کے پاس سے گزرے جو کھیل رہے تھے۔ انہوں نے دو درہم نکالے اور انہیں دے دیے۔
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد موقوفًا: أخرجه المصنف فى التاريخ الكبير: 62/9»