وعن ابي سعيد رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال في سبايا اوطاس: «لا توطا حامل حتى تضع ولا غير ذات حمل حتى تحيض حيضة» . اخرجه ابو داود وصححه الحاكم وله شاهد عن ابن عباس رضي الله عنهما في الدارقطني.وعن أبي سعيد رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال في سبايا أوطاس: «لا توطأ حامل حتى تضع ولا غير ذات حمل حتى تحيض حيضة» . أخرجه أبو داود وصححه الحاكم وله شاهد عن ابن عباس رضي الله عنهما في الدارقطني.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اوطاس کے قیدیوں کے متعلق فرمایا ”حاملہ عورت جب تک وضع حمل نہ کر لے، اس سے جماع نہ کیا جائے نیز غیر حاملہ سے بھی اس وقت تک وطی نہ کی جائے جب تک اسے ایک ماہواری نہ آ جائے۔“ اس کی تخریج ابوداؤد نے کی ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ دارقطنی میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی اس کا شاہد مروی ہے۔
हज़रत अबु सईद ख़ुदरी रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने ओतास के क़ैदियों के बारे में कहा “गर्भवती औरत जब तक बच्चे को जन्म न दे, उस से संभोग न किया जाए और जो गर्भवती न हो उस से भी उस समय तक संभोग न किया जाए जब तक उसे एक माहवारी न आ जाए।” इस की तख़रीज अबू दाऊद ने की है और हाकिम ने इसे सहीह ठहराया है। दारक़ुतनी में इब्न अब्बास रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से भी इस का गवाह रिवायत किया है।
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب في وطء السبايا، حديث:2157، والحاكم:2 /195 وصححه علي شرط مسلم، وحديث ابن عباس: أخرجه الدارقطني:3 /257 سنده ضعيف.»
Narrated Abu Sa'id (RA)" The Prophet (ﷺ) said in regard to the captives taken at Autas, "There must be no intercourse with a pregnant woman till she gives birth, or with one who is not pregnant till she has had one menstrual period." [Abu Dawud reported it, and al-Hakim graded it Sahih (authentic)].
The aforesaid Hadith has a supporting narration from Ibn 'Abbas (RA) reported by ad-Daraqutni.
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 962
تخریج: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب في وطء السبايا، حديث:2157، والحاكم:2 /195 وصححه علي شرط مسلم، وحديث ابن عباس: أخرجه الدارقطني:3 /257 سنده ضعيف.»
تشریح: مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے‘ نیز ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سنن ابوداود (اردو‘ طبع دارالسلام) میں سنداً ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ طیالسی کی حدیث اس سے کفایت کرتی ہے۔ ان کے اس کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ روایت قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ علاوہ ازیں دیگر محققین کی بحث سے بھی تصحیح حدیث والی رائے ہی أقرب إلی الصواب معلوم ہوتی ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل:۱ /۲۰۰. ۲۰۲‘ رقم:۱۸۷‘ وصحیح سنن أبي داود (مفصل) للألباني‘ رقم:۱۸۷۳)
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 962