وعن اسماء بنت ابي بكر رضي الله عنهما: انها اخرجت جبة رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم مكفوفة الجيب والكمين والفرجين بالديباج. رواه ابو داود. واصله في مسلم وزاد: كانت عند عائشة حتى قبضت فقبضتها وكان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يلبسها فنحن نغسلها للمرضى يستشفى بها. وزاد البخاري في الادب المفرد: وكان يلبسها للوفد والجمعة.وعن أسماء بنت أبي بكر رضي الله عنهما: أنها أخرجت جبة رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم مكفوفة الجيب والكمين والفرجين بالديباج. رواه أبو داود. وأصله في مسلم وزاد: كانت عند عائشة حتى قبضت فقبضتها وكان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يلبسها فنحن نغسلها للمرضى يستشفى بها. وزاد البخاري في الأدب المفرد: وكان يلبسها للوفد والجمعة.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک چوغا نکالا جس کی آستینوں، گریبان اور چاک پر دبیز ریشم کا حاشیہ تھا۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں ہے۔ مسلم نے اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ وہ جبہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی تحویل میں تھا کہ وہ وفات پا گئیں تو میں نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے زیب تن فرمایا کرتے تھے اور ہم اسے دھو کر مریضوں کو پلاتے تھے اور شفاء طلب کرتے تھے۔ اور بخاری نے الادب المفرد میں یہ اضافہ کیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اسے وفود کی آمد پر اور نماز جمعہ کے لیے پہنتے تھے۔
हज़रत असमा बिन्त अबु बक्र रज़ियल्लाहु अन्हा ने नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम का एक चोग़ा निकाला जिस की आस्तीनों, गरेबान और चाक पर मोटे रेशम की किनारी थी । इसे अबू दाऊद ने रिवायत किया है और इस की असल मुस्लिम में है । मुस्लिम ने इतनी बढ़ोतरी की है कि वह जब्बा हज़रत आयशा रज़ियल्लाहु अन्हा के पास था कि वह दुनिया से चली गईं तो मैं ने इसे अपने क़ब्ज़े में ले लिया । नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम इसे पहना करते थे और हम इसे धो कर रोगियों को पिलाते थे और शिफ़ा की मांग करते थे । बुख़ारी ने अलअदब अलमुफ़रद में ये बढ़ाया है कि हुज़ूर सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम इसे मिलने वालों के आने पर और जुमाअ की नमाज़ के लिए पहनते थे ।
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، اللباس، باب الرخصة في العلم وخيط الحرير، حديث:4054، وأصله في صحيح مسلم، اللباس والزينة، حديث:2069، والأدب المفرد للبخاري، حديث:348.»
Narrated Asma' bint Abu Bakr (RA):
She brought out the mantle (over-garment) of Allah's Messenger (ﷺ)) with it's collar, sleeves, front and back hemmed with brocade (silk). [Abu Dawud reported it].
Its basic meaning is in Muslim's Sahih with the addition:
"It was with 'Aishah (RA) till she died, then I took possession of it. The Prophet (ﷺ) used to wear it, and we wash it for the sick, seeking cure by means of it."
al-Bukhari added in Adab al-Mufrad:
"He [the Prophet (ﷺ)] used to wear it on the visit of a delegation and on Fridays."
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 424
تخریج: «أخرجه أبوداود، اللباس، باب الرخصة في العلم وخيط الحرير، حديث:4054، وأصله في صحيح مسلم، اللباس والزينة، حديث:2069، والأدب المفرد للبخاري، حديث:348.»
تشریح: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ سربراہ مملکت‘ امیر اور صاحب منصب و مرتبہ خطیب و امام اور دیگر معزز لوگوں کے لیے وفود کی آمد اور جمعہ و جماعت اور دیگر خاص مواقع کے لیے عام معمول سے ہٹ کر اچھا لباس رکھنا جائز ہے۔ عمدہ‘ اچھا اور صاف ستھرا لباس زیب تن کر کے باہر نکلنا چاہیے بشرطیکہ حدود شرعیہ سے تجاوز نہ ہو۔ فخر و ریا‘کبر و نخوت اور شان نمائی سے بچا جائے اور ممنوع لباس سے پرہیز و اجتناب کیا جائے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 424
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4054
´کپڑے پر ریشمی بیل بوٹوں اور ریشمی دھاگوں کا استعمال جائز ہے۔` عبداللہ ابوعمر مولی اسماء بنت ابی بکر کا بیان ہے میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو بازار میں ایک شامی کپڑا خریدتے دیکھا انہوں نے اس میں ایک سرخ دھاگہ دیکھا تو اسے واپس کر دیا تو میں اسماء رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور ان سے اس کا ذکر کیا تو وہ (اپنی خادمہ سے) بولیں بیٹی! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جبہ مجھے لا دے، تو وہ نکال کر لائیں وہ ایک طیالسی ۱؎ جبہ تھا جس کے گریبان اور دونوں آستینوں اور آگے اور پیچھے ریشم ٹکا ہوا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4054]
فوائد ومسائل: 1: عمدہ اور خوبصورت لباس اللہ عزوجل کی حلال کردہ نعمتوں میں سے ہے اسے استعمال میں لانا چاہیے تاکہ اس نعمت کا اظہاروشکر ادا ہو۔
2: جائز ہے کہ مردچار انگلی کے برابرریشم استعمال کرلے۔
3: کپڑوں پر سادہ قسم کے نقش جو زیادہ پر کشش نہ ہوں۔ مباح ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4054
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2819
´جنگ میں حریر و دیبا (ریشمی کپڑوں) کے پہننے کا بیان۔` اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ریشم کی گھنڈیاں لگا ہوا جبہ نکالا اور کہنے لگیں: دشمن سے مقابلہ کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے پہنتے تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2819]
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے، تاہم صحیح روایت سے ثابت ہے کہ مردوں کے لیے خالص ریشم کا لباس پہننا حرام ہے۔ (صحيح مسلم، اللباس والزينة، باب تحريم لبس الحرير وغير ذلك لفرجال حديث: 2-68) البتہ کپڑوں کے کناروں، مثلاً: دامن اور گریبان وغیرہ پر لگانا جائز ہے اوراس کی زیادہ سے زیادہ حد چار انگلیوں کے برابر ہے جیسا کہ اگلی حدیث میں صراحت موجود ہے۔ واللہ اعلم-
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2819
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3594
´کپڑے میں ریشمی گوٹ لگانے کی رخصت کا بیان۔` اسماء رضی اللہ عنہا کے غلام ابوعمر کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے ایک عمامہ خریدا جس میں گوٹے بنے تھے، پھر قینچی منگا کر انہیں کتر دیا ۱؎، میں اسماء رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، اور اس کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے کہا: تعجب ہے عبداللہ پر، (ایک اپنی خادمہ کو پکار کر کہا:) اے لڑکی! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جبہ لے آ، چنانچہ وہ ایک ایسا جبہ لے کر آئی جس کی دونوں آستینوں، گریبان اور کلیوں کے دامن پر ریشمی گوٹے تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3594]
اردو حاشہ: فوائد مسائل:
(1) نشان کا مطلب یہ ہے کہ اس کے کنارے پر ریشم کے دھاگے سے کڑھائی کی ہوئی تھی۔ حضرت ابن عمر نے اتنا کنار ہ کاٹ دیا۔
(2) ایک بڑا عالم بھی کسی مسئلے میں غلطی کر سکتا ہے۔
(3) نبی اکرم ﷺ کا قول و عمل ہر عالم کے فتوے پر راجح ہے۔
(4) مرد کے کپڑے پر اگر تھوڑا سا ریشم لگا ہوا ہو تو جائز ہے خواہ وہ کڑھائی کی صورت میں ہو یا ریشمی کپڑے کے ٹکڑے کی صورت میں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3594