بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
12. باب صلاة الجمعة
12. نماز جمعہ کا بیان
१२. “ जुमाअ की नमाज़ ”
حدیث نمبر: 359
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن جابر بن سمرة رضي الله عنهما: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان يخطب قائما،‏‏‏‏ ثم يجلس،‏‏‏‏ ثم يقوم فيخطب قائما،‏‏‏‏ فمن انباك انه كان يخطب جالسا فقد كذب. اخرجه مسلم.وعن جابر بن سمرة رضي الله عنهما: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان يخطب قائما،‏‏‏‏ ثم يجلس،‏‏‏‏ ثم يقوم فيخطب قائما،‏‏‏‏ فمن أنبأك أنه كان يخطب جالسا فقد كذب. أخرجه مسلم.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے۔ پھر درمیان میں تھوڑا سا بیٹھ جاتے اور پھر کھڑے ہو کر خطاب فرماتے۔ پس جس کسی نے تمہیں یہ اطلاع دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے، اس نے جھوٹ بولا۔ (مسلم)
हज़रत जाबिर बिन समुरह रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम खड़े हो कर जुमाअ का ख़ुत्बा कहा करते। फिर बीच में थोड़ा सा बैठ जाते और फिर खड़े हो कर ख़ुत्बा कहते । बस जिस किसी ने तुम्हें ये सूचना दी कि आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम बैठ कर ख़ुत्बा कहा कहते थे, उस ने झूट बोला। (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الجمعة، باب ذكر الخطبتين قبل الصلاة وما فيهما من الجلسة، حديث:862.»

Narrated Jabir bin Samurah (RA): The Prophet (ﷺ) used to deliver the Khutbah (religious talk, sermon) while standing. He (ﷺ) would then sit down and then stand up and deliver the Khutbah in a standing posture. So, whoever informs you that he [the Prophet (ﷺ)] delivered the Khutbah (religious talk, sermon) while sitting has definitely told a lie. [Reported by Muslim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 359 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 359  
تخریج:
«أخرجه مسلم، الجمعة، باب ذكر الخطبتين قبل الصلاة وما فيهما من الجلسة، حديث:862.»
تشریح:
اس حدیث سے کئی مسئلے ثابت ہوتے ہیں۔
1.جمعہ کے دو خطبے ہیں۔
2. دونوں کے درمیان بیٹھنا مسنون ہے۔
3. آپ دونوں خطبے کھڑے ہو کر ارشاد فرماتے تھے۔
4. شرعی عذر کے بغیر ان میں سے کسی کی بھی خلاف ورزی اگر مسنون سمجھ کر کی جائے تو بدعت ہوگی۔
5. ابن ابی شیبہ میں مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ‘ ابوبکر‘ عمر‘ عثمان اور علی رضی اللہ عنہم سب کھڑے ہو کر جمعہ کا خطبہ ارشاد فرماتے تھے۔
6. بعض احادیث سے آپ کا منبر پر چڑھ کر مقتدیوں کی طرف رخ کر کے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہنا بھی ثابت ہے۔
(سنن ابن ماجہ‘ إقامۃ الصلوات والسنۃ فیھا‘ حدیث:۱۱۰۹‘ وشرح السنۃ بتحقیق زھیر الشاویش و شعیب الأرنؤوط:۴ / ۲۴۲‘ ۲۴۳‘ والأجوبۃ النافعۃ‘ ص: ۵۸)
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 359   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.