بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
12. باب صلاة الجمعة
12. نماز جمعہ کا بیان
१२. “ जुमाअ की नमाज़ ”
حدیث نمبر: 356
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن سهل بن سعد رضي الله عنهما قال: ما كنا نقيل ولا نتغدى إلا بعد الجمعة. متفق عليه واللفظ لمسلم. وفي رواية: في عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم.وعن سهل بن سعد رضي الله عنهما قال: ما كنا نقيل ولا نتغدى إلا بعد الجمعة. متفق عليه واللفظ لمسلم. وفي رواية: في عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ (جمعہ کے روز) ہم دوپہر کا قیلولہ اور کھانا نماز جمعہ کے بعد کرتے تھے۔ (بخاری و مسلم) متن حدیث کے الفاظ مسلم کے ہیں اور ایک روایت میں ہے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں تھا۔
हज़रत सहल बिन सअद रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि (जुमाअ के दिन) हम दोपहर को सोकर आराम और दोपहर का खाना जुमाअ की नमाज़ के बाद करते थे। (बुख़ारी और मुस्लिम)
हदीस के शब्द मुस्लिम के हैं और एक रिवायत में है “ये रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम के समय में था।”

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الجمعة، باب قول الله تعالي: فإذا قضيت الصلاة فانتشروا، حديث:939، ومسلم، الجمعة، باب صلاة الجمعة حين تزول الشمس، حديث:859.»

Narrated Sahl bin Sa'd (RA): We would not have a siesta (mid-day nap) nor lunch till after the Friday prayer. [Agreed upon; and the wording is Muslim's]. Another narration has: "during the life time of Allah's Messenger (ﷺ).
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 356 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 356  
تخریج:
«أخرجه البخاري، الجمعة، باب قول الله تعالي: فإذا قضيت الصلاة فانتشروا، حديث:939، ومسلم، الجمعة، باب صلاة الجمعة حين تزول الشمس، حديث:859.»
تشریح:
اس حدیث سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ عہد رسالت مآب میں نماز جمعہ جلدی ادا کی جاتی تھی۔
صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نماز جمعہ کے بعد گھر واپس جا کر دوپہر کا کھانا کھاتے تھے‘ پھر دوپہر کا آرام (قیلولہ) کرتے تھے۔
راویٔ حدیث:
«حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ ان کی کنیت ابوالعباس ہے۔
خزرجی ساعدی انصاری ہیں۔
ان کا اسم گرامی حزن تھا۔
اسلام لانے کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام تبدیل کر کے سہل رکھ دیا۔
معلوم ہوا کہ نام اچھا نہ ہو تو اسے بدل دینا چاہیے۔
جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اس وقت حضرت سہل رضی اللہ عنہ پندرہ برس کے تھے۔
سو سال کے قریب عمر پا کر ۹۱ ہجری میں مدینہ میں وفات پائی۔
کہا جاتا ہے مدینہ منورہ میں سب سے آخر میں فوت ہونے والے یہی صحابی تھے۔
ان سے تقریباً ایک سو احادیث مروی ہیں۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 356   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.