بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
8. باب سجود السهو وغيره
8. سجود سہو وغیرہ کا بیان
८. “ सज्दा सहु के नियम ”
حدیث نمبر: 263
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: صلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم إحدى صلاتي العشي ركعتين ثم سلم ثم قام إلى خشبة في مقدم المسجد فوضع يده عليها وفي القوم ابو بكر وعمر فهابا ان يكلماه وخرج سرعان الناس فقالوا: قصرت الصلاة وفي القوم رجل يدعوه النبي صلى الله عليه وآله وسلم ذا اليدين فقال: يا رسول الله انسيت ام قصرت الصلاة؟ فقال: «‏‏‏‏لم انس ولم تقصر» ‏‏‏‏ فقال: بلى،‏‏‏‏ قد نسيت. فصلى ركعتين،‏‏‏‏ ثم سلم ثم كبر ثم سجد مثل سجوده او اطول ثم رفع راسه فكبر ثم وضع راسه فكبر فسجد مثل سجوده او اطول ثم رفع راسه وكبر. متفق عليه واللفظ للبخاري. وفي رواية لمسلم: صلاة العصرولابي داود فقال: «‏‏‏‏اصدق ذو اليدين؟» ‏‏‏‏ فاوماوا: اي نعم. وهي في الصحيحين لكن بلفظ: فقالوا. وفي رواية له: ولم يسجد حتى يقنه الله تعالى ذلك.وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: صلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم إحدى صلاتي العشي ركعتين ثم سلم ثم قام إلى خشبة في مقدم المسجد فوضع يده عليها وفي القوم أبو بكر وعمر فهابا أن يكلماه وخرج سرعان الناس فقالوا: قصرت الصلاة وفي القوم رجل يدعوه النبي صلى الله عليه وآله وسلم ذا اليدين فقال: يا رسول الله أنسيت أم قصرت الصلاة؟ فقال: «‏‏‏‏لم أنس ولم تقصر» ‏‏‏‏ فقال: بلى،‏‏‏‏ قد نسيت. فصلى ركعتين،‏‏‏‏ ثم سلم ثم كبر ثم سجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع رأسه فكبر ثم وضع رأسه فكبر فسجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع رأسه وكبر. متفق عليه واللفظ للبخاري. وفي رواية لمسلم: صلاة العصرولأبي داود فقال: «‏‏‏‏أصدق ذو اليدين؟» ‏‏‏‏ فأومأوا: أي نعم. وهي في الصحيحين لكن بلفظ: فقالوا. وفي رواية له: ولم يسجد حتى يقنه الله تعالى ذلك.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعد از دوپہر کی دو نمازوں (ظہر و عصر) میں سے ایک میں دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا اور مسجد کے سامنے رکھی ہوئی لکڑی کے پاس جا کر کھڑے ہو گئے اور اپنے ہاتھ اس پر رکھ لئے۔ نمازیوں میں سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، یہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں بات کرنے سے ذرا خوفزدہ تھے۔ جلد باز لوگ مسجد سے نکل گئے تو لوگوں نے آپس میں سرگوشی کے انداز میں ایک دوسرے سے پوچھنا شروع کیا کہ کیا نماز میں کمی کر دی گئی ہے؟ ایک آدمی تھا جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (اس کے لمبے ہاتھوں کی وجہ سے) ذوالیدین کہہ کر بلاتے تھے، (اس) نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ (آج) بھول گئے ہیں یا نماز کم کر دی گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہ میں بھولا ہوں اور نہ نماز میں کمی کی گئی ہے۔ اس شخص نے پھر عرض کیا ہاں آپ ضرور بھول گئے ہیں۔ تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں (جو چھوٹ گئی تھیں) پڑھیں اور سلام پھیرا پھر «الله اكبر» کہہ کر معمول کے سجدوں کی طرح سجدہ کیا یا اس سے ذرا لمبا پھر سجدہ سے «الله اكبر» کہہ کر سر اوپر اٹھایا پھر «الله اكبر» کہہ کر (زمین پر) رکھا اور معمول کے سجدہ کی طرح یا ذرا اس سے طویل سجدہ کیا اور پھر «الله اكبر» کہہ کر اپنا سر اٹھایا۔ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ یہ عصر کی نماز تھی اور ابوداؤد میں مروی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ کیا ذوالیدین نے ٹھیک کہا ہے؟ تو لوگوں نے سر ہلا کر اشاروں سے کہا ہاں! یہ اضافہ صحیحین میں بھی ہے لیکن ان میں «فقالوا» کے لفظ کے ساتھ مروی ہے (یعنی زبان سے انہوں نے کہا) اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب تک اللہ کی جانب سے یقین نہ ہوا اس وقت سجدہ سہو نہیں کیا۔
हज़रत अबु हुरैरा रज़ि अल्लाहु अन्ह रिवायत करते हैं कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने दोपहर के बाद की दो नमाज़ों (ज़ोहर और अस्र) में से एक में दो रकअत पढ़ कर सलाम फेर दिया और मस्जिद के सामने रखी हुई लकड़ी के पास जा कर खड़े हो गए और अपने हाथ उस पर रख लिए। नमाज़ियों में हज़रत अबु बकर रज़ि अल्लाहु अन्ह और हज़रत उमर रज़ि अल्लाहु अन्ह भी मौजूद थे, ये दोनों आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम से इस बारे में बात करने से डर रहे थे। कुछ लोग मस्जिद से निकल गए तो लोगों ने आपस में कानाफूसी के अंदाज़ में एक दूसरे से पूछना शुरू किया कि क्या नमाज़ में कमी कर दी गई है ? एक आदमी था जिसे नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम (उस के लम्बे हाथों की वजह से) ज़ुल्यदेन कह कर बुलाते थे, उस ने कहा ऐ अल्लाह के रसूल ! आप भूल गए हैं या नमाज़ कम कर दी गई है। आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! ’’ न में भूला हूँ और न नमाज़ में कमी की गई है। ‘‘ उस व्यक्ति ने फिर कहा हाँ आप ज़रूर भूल गए हैं। तो फिर आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने दो रकअतें (जो छूट गई थीं) पढ़ीं और सलाम फेरा फिर अल्लाहु अकबर « الله اكبر » कह कर हमेशा की तरह सज्दा किया या इस से ज़रा लम्बा फिर सज्दे से अल्लाहु अकबर « الله اكبر » कह कर सर उपर उठाया फिर अल्लाहु अकबर « الله اكبر » कह कर (ज़मीन पर) रखा और हमेशा की तरह ज़रा इस से लम्बा सज्दा किया और फिर अल्लाहु अकबर « الله اكبر » कह कर अपना सर उठाया। (बुख़ारी और मुस्लिम) ये शब्द बुख़ारी के हैं।
मुस्लिम की एक रिवायत में है कि ये अस्र की नमाज़ थी और अबू दाऊद में लिखी रिवायत में है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने पूछा कि ’’ क्या ज़ुल्यदेन ने ठीक कहा है ? ‘‘ तो लोगों ने सर हिला कर इशारों से कहा हाँ ! ये बढ़त सहीहेन में भी है लेकिन इन में « فقالوا » के शब्द के साथ रिवायत है (यानी ज़बान से उन्हों ने कहा) और मुस्लिम ही की एक रिवायत में है कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम को जब तक अल्लाह की तरफ़ से विश्वास न हुआ उस समय तक सज्दा सहु नहीं किया।

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب تشبيك الأصابع في المسجد وغيره، حديث:482، والسهو، باب يكبر في سجدتي السهو، حديث:1229، ومسلم، المساجد، باب السهو في الصلاة، حديث:573، وأبوداود، الصلاة، حديث:1008، وهو حديث صحيح، وحديث:"ولم يسجد حتي يقَّنه الله تعاليٰ ذلك" أخرجه أبوداود، الصلاة، حديث:1012 وسنده ضعيف، فيه محمد بن كثير الصنعاني وهو ضعيف، ضعفه الجمهور من جهة سوء حفظه واختلط أيضًا.»

Narrated Abu Hurairah (RA): The Prophet (ﷺ) led us in two Rak'at of one of the two, Zuhr or 'Asr prayers, and said the Taslim (salutation). He then got up and went towards a piece of wood which was at the front part of the mosque and placed his hands upon it. Abu Bakr and 'Umar were among the people, but they were afraid to speak to him. Then some of the hasty type of people came out and said, "Has the Salat (prayer) been shortened?" A man whom the Prophet (ﷺ) called Dhul Yadain (the long armed) asked: "Have you forgotten, O Allah's Messenger or has the prayer been shortened?" He said, "I have neither forgotten nor has it been shortened." He said, "Indeed you have forgotten." He [the Prophet (ﷺ)] then prayed the remaining two Rak'at, then said the Taslim (salutation). He then uttered the Takbir and prostrated similar to his normal prostration or longer, then raised up his head and uttered the Takbir. He then prostrated and uttered the Takbir, and the prostration was similar to his normal prostration or longer. He then raised his head and uttered the Takbir. [Agreed upon, and it is al-Bukhari's wording]. And in the narration of Muslim: "'Asr prayer". And in Abu Dawud: "He said, 'Has Dhul-Yadain spoken the truth?' Then they said 'Yes' with gesture". This is found in Sahihain, but with the word "Fa qalu". And in another narration: "and he did not prostrate till Allah made him certain of this (i.e. as-Sahw)."
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

   صحيح البخاري6051عبد الرحمن بن صخرصدق ذو اليدين فقام فصلى ركعتين ثم سلم ثم كبر فسجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع رأسه وكبر ثم وضع مثل سجوده أو أطول ثم رفع رأسه وكبر
   صحيح البخاري715عبد الرحمن بن صخرصليت ركعتين فصلى ركعتين ثم سلم ثم سجد سجدتين
   صحيح البخاري714عبد الرحمن بن صخرأقصرت الصلاة أم نسيت يا رسول الله فقال رسول الله ص
   صحيح البخاري482عبد الرحمن بن صخرأنسيت أم قصرت الصلاة قال لم أنس ولم تقصر فقال أكما يقول ذو اليدين فقالوا نعم فتقدم فصلى ما ترك ثم سلم ثم كبر وسجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع رأسه وكبر ثم كبر وسجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع رأسه وكبر فربما سألوه ثم سلم فيقول نبئت أن عمران بن حصين قال ث
   صحيح البخاري7250عبد الرحمن بن صخرأقصرت الصلاة يا رسول الله أم نسيت فقال أصدق ذو اليدين فقال الناس نعم فقام رسول الله فصلى ركعتين أخريين ثم سلم ثم كبر ثم سجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع ثم كبر فسجد مثل سجوده ثم رفع
   صحيح البخاري1228عبد الرحمن بن صخرأقصرت الصلاة أم نسيت يا رسول الله فقال رسول الله أصدق ذو اليدين فقال الناس نعم فقام رسول الله فصلى اثنتين أخريين ثم سلم ثم كبر فسجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع
   صحيح البخاري1232عبد الرحمن بن صخرإن أحدكم إذا قام يصلي جاء الشيطان فلبس عليه حتى لا يدري كم صلى فإذا وجد ذلك أحدكم فليسجد سجدتين وهو جالس
   صحيح البخاري1227عبد الرحمن بن صخرالصلاة يا رسول الله أنقصت فقال النبي لأصحابه أحق ما يقول قالوا نعم فصلى ركعتين أخريين ثم سجد سجدتين
   صحيح البخاري1229عبد الرحمن بن صخرأقصرت الصلاة ورجل يدعوه النبي
   صحيح مسلم1265عبد الرحمن بن صخرإن أحدكم إذا قام يصلي جاءه الشيطان فلبس عليه حتى لا يدري كم صلى فإذا وجد ذلك أحدكم فليسجد سجدتين وهو جالس
   صحيح مسلم1290عبد الرحمن بن صخرسجد سجدتين وهو جالس بعد التسليم
   جامع الترمذي394عبد الرحمن بن صخرسجدهما بعد السلام
   جامع الترمذي397عبد الرحمن بن صخريسجد سجدتين وهو جالس
   جامع الترمذي399عبد الرحمن بن صخرأقصرت الصلاة أم نسيت يا رسول الله فقال رسول الله أصدق ذو اليدين فقال الناس نعم فقام رسول الله فصلى اثنتين أخريين ثم سلم ثم كبر فسجد مثل سجوده أو أطول ثم كبر فرفع ثم سجد مثل سجود
   سنن أبي داود1030عبد الرحمن بن صخرإن أحدكم إذا قام يصلي جاءه الشيطان فلبس عليه حتى لا يدري كم صلى فإذا وجد أحدكم ذلك فليسجد سجدتين وهو جالس
   سنن أبي داود1014عبد الرحمن بن صخرصلى الظهر فسلم في الركعتين فقيل له نقصت الصلاة فصلى ركعتين ثم سجد سجدتين
   سنن النسائى الصغرى1331عبد الرحمن بن صخرسلم ثم سجد سجدتي السهو وهو جالس ثم سلم
   سنن النسائى الصغرى1227عبد الرحمن بن صخرأصدق ذو اليدين فقالوا نعم فأتم رسول الله ما بقي من الصلاة ثم سجد سجدتين وهو جالس بعد التسليم
   سنن النسائى الصغرى1236عبد الرحمن بن صخرسجد في وهمه بعد التسليم
   سنن النسائى الصغرى1234عبد الرحمن بن صخرسجد يوم ذي اليدين سجدتين بعد السلام
   سنن النسائى الصغرى1231عبد الرحمن بن صخرما يقول ذو اليدين فقالوا صدق يا نبي الله فأتم بهم الركعتين اللتين نقص
   سنن النسائى الصغرى1230عبد الرحمن بن صخرأصدق ذو اليدين قالوا نعم فقام رسول الله فأتم الصلاة
   سنن النسائى الصغرى1228عبد الرحمن بن صخرصلى صلاة الظهر ركعتين ثم سلم فقالوا قصرت الصلاة فقام وصلى ركعتين ثم سلم ثم سجد سجدتين
   سنن النسائى الصغرى1226عبد الرحمن بن صخرأصدق ذو اليدين فقال الناس نعم فقام رسول الله فصلى اثنتين ثم سلم ثم كبر فسجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع رأسه ثم سجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع
   سنن النسائى الصغرى1225عبد الرحمن بن صخرلم أنس ولم تقصر الصلاة قال وقال أكما قال ذو اليدين قالوا نعم فجاء فصلى الذي كان تركه ثم سلم ثم كبر فسجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع رأسه وكبر ثم كبر ثم سجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع رأسه ثم كبر
   سنن النسائى الصغرى1253عبد الرحمن بن صخرإن أحدكم إذا قام يصلي جاءه الشيطان فلبس عليه صلاته حتى لا يدري كم صلى فإذا وجد أحدكم ذلك فليسجد سجدتين وهو جالس
   سنن النسائى الصغرى1229عبد الرحمن بن صخرلم تنقص الصلاة ولم أنس قال بلى والذي بعثك بالحق قال رسول الله أصدق ذو اليدين قالوا نعم فصلى بالناس ركعتين
   سنن ابن ماجه1214عبد الرحمن بن صخرلم تقصر ولم أنس قال فإنما صليت ركعتين قال أكما يقول ذو اليدين قالوا نعم فقام فصلى ركعتين ثم سلم ثم سجد سجدتين ثم سلم
   سنن ابن ماجه1216عبد الرحمن بن صخرالشيطان يأتي أحدكم في صلاته فيدخل بينه وبين نفسه حتى لا يدري زاد أو نقص فإذا كان ذلك فليسجد سجدتين قبل أن يسلم ثم يسلم
   سنن ابن ماجه1217عبد الرحمن بن صخرالشيطان يدخل بين ابن آدم وبين نفسه فلا يدري كم صلى فإذا وجد ذلك فليسجد سجدتين قبل أن يسلم
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم133عبد الرحمن بن صخرإن احدكم إذا قام يصلي جاءه الشيطان فلبس عليه حتى لا يدري كم صلى، فإذا وجد ذلك احدكم فليسجد سجدتين وهو جالس
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم135عبد الرحمن بن صخرانصرف من اثنتين، فقال له ذو اليدين: اقصرت الصلاة ام نسيت يا رسول الله
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم136عبد الرحمن بن صخرصلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم العصر فسلم فى ركعتين
   بلوغ المرام263عبد الرحمن بن صخر لم أنس ولم تقصر

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 263 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 263  
تخریج:
«أخرجه البخاري، الصلاة، باب تشبيك الأصابع في المسجد وغيره، حديث:482، والسهو، باب يكبر في سجدتي السهو، حديث:1229، ومسلم، المساجد، باب السهو في الصلاة، حديث:573، وأبوداود، الصلاة، حديث:1008، وهو حديث صحيح، وحديث:"ولم يسجد حتي يقَّنه الله تعاليٰ ذلك" أخرجه أبوداود، الصلاة، حديث:1012 وسنده ضعيف، فيه محمد بن كثير الصنعاني وهو ضعيف، ضعفه الجمهور من جهة سوء حفظه واختلط أيضًا.»
تشریح:
1. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سہو سرزد ہوا ہے اور یہ نبوت کے منافی نہیں۔
2.اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ بھی انسان تھے۔
سہو وغیرہ ایک انسان سے ہی سرزد ہوتا ہے۔
جس طرح آپ نے فرمایا: «إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْ أَنْسٰی کَمَا تَنْسَوْنَ فَإِذَا نَسِیتُ فَذَکِّرُونِي» (صحیح مسلم‘ المساجد‘ باب السھو في الصلاۃ والسجودلہ‘ حدیث:۵۷۲) نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ عالم الغیب نہ تھے اور نہ آپ نے کبھی عالم ما کان وما یکون ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
اگر آپ کو علم غیب ہوتا تو سہو نہ ہوتا اور پھر تصدیق کے لیے لوگوں سے دریافت نہ فرماتے کہ کیا ذوالیدین نے ٹھیک اور سچ کہا ہے؟ سہو کی تصدیق ہونے پر اسے تسلیم کر لیا۔
3. اگر غلطی سرزد ہو جانے پر کوئی اصلاح کرے تو اسے ثابت ہو جانے پر مان لینا چاہیے۔
4. اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ سجدۂ سہو کرتے اور اٹھتے وقت اللہ اکبر کہنا چاہیے۔
5.اس حدیث سے سجدۂ سہو سلام سے پہلے ثابت ہے۔
6.یہ بھی معلوم ہوا کہ پہلا تشہد بھول جائے تو اس کی تلافی سہو کے دو سجدوں سے ہو جاتی ہے۔
7. اس حدیث میں تو صرف «صَلَّی النَّبِيُّ» ہے‘ مگر بعض روایات میں «صَلّٰی بِنَا» کے الفاظ منقول ہیں‘ یعنی ہمیں نماز پڑھائی۔
(صحیح البخاري‘ الصلاۃ‘ حدیث: ۴۸۲) اس صورت میں راوئ حدیث بھی ان نمازیوں میں شریک تھے‘ لہٰذا معلوم ہوا کہ یہ حدیث قرآن مجید کی آیت: ﴿ قُوْمُوْا لِلّٰہِ قَانِتِیْنَ ﴾ سے منسوخ نہیں کیونکہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس آیت کے نزول سے چار پانچ سال بعد اسلام لائے ہیں۔
صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی یہ گفتگو سہواً نہیں قصداً ہوئی ہے‘ لہٰذا سلام کے بعد اصلاح نماز کے لیے اتنی سی بات نماز کو باطل نہیں کرتی۔
8. مذکورہ حدیث کے آخری ٹکڑے «وَلَمْ یَسْجُدْ حَتّٰی یَقَّنَہُ اللّٰہُ تَعَالٰی ذٰلِکَ» کی بابت علمائے محققین لکھتے ہیں کہ یہ ضعیف ہے۔
وضاحت: «حضرت خرباق بن عمرو سلمی رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ بنو سلیم سے ہونے کی وجہ سے سلمی کہلائے۔
سہیلی نے الروض الأنف میں لکھا ہے کہ انھوں نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں وفات پائی۔
اور ابوعوانہ نے اپنی صحیح میں کہا ہے کہ انھوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں مقام ذی خشب پر وفات پائی۔
اور بعض روایات میں ذوالیدین کی بجائے ذوالشمالین بھی وارد ہے۔
بعض کا خیال ہے کہ دونوں سے ایک ہی شخص مراد ہے جبکہ یہ وہم ہے۔
صحیح بات یہی ہے کہ یہ دو شخص تھے۔
اس کی دلیل یہ ہے کہ ذوالشمالین بدر میں شہید ہوئے ہیں اور یہ واقعہ بیان کرنے والے حضرت ابوہریرہ اور حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہم ہیں اور یہ دونوں غزوۂ خیبر کے سال اسلام لائے ہیں۔
اور انھوں نے ذوالیدین کا اس واقعہ میں ذکر کیا ہے۔
اور یہ اسی وقت ہی ہوسکتا ہے جب ذوالیدین کو اس وقت زندہ مانا جائے اور اسے ذوالشمالین سے الگ سمجھا جائے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 263   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 133  
´اگر آدمی نماز میں بھول جائے تو کیا کرے`
«. . . ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إن احدكم إذا قام يصلي جاءه الشيطان فلبس عليه حتى لا يدري كم صلى، فإذا وجد ذلك احدكم فليسجد سجدتين وهو جالس . . .»
. . . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی نماز پڑھتا ہے تو اس کے پاس شیطان آ کر اس کی نماز کے بارے میں شک و شبہ ڈالتا ہے حتیٰ کہ اسے یہ پتا نہیں ہوتا کہ وہ کتنی نماز پڑھ چکا ہے۔ اگر تم میں سے کوئی شخص ایسی حالت پائے تو بیٹھے بیٹھے (آخری تشہد کے آخر میں) دو سجدے کرے . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 133]
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 1232، و مسلم 389/82 بعدح 529، من حديث ما لك به]

تفقه:
➊ خنزب نامی شیطان کا یہ کام ہے کہ وہ نمازیوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔ [ديكهئے: صحيح مسلم 2203/68]
● غنیتہ الطالبین کی ایک موضوع (من گھڑت) روایت میں شیطان کے بارے میں حدیث کا لفظ آیا ہے جو کہ کتابت کی غلطی ہے۔
➋ نماز میں بھول چوک ہو جانے پر سجدہ سہو واجب و مسنون ہے۔
● رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
«لِكُلِّ سَهْوٍ سَجْدَتَانِ بَعْدَ مَا يُسَلِّمُ»
ہر سہو کے لئے سلام کے بعد دو سجدے ہیں۔ [سنن ابي داود: 1038، وسنده حسن]

تنبیہ:
دوسرے دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سہو کے دو سجدے سلام سے پہلے بھی جائز ہیں اور سلام کے بعد بھی۔
➌ شیعوں کے امام ابن بابویہ القمی نے لکھا ہے:
«إن الغلاة والمفوضة لعنهم الله ينكرون سهو النبى صلى الله عليه وسلم.... وإنما أسهاه ليعلم أنه بشر مخلوق فلا يتخذ ربا معبودا دونه وليعلم الناس بسهوه حكم السهو»
اللہ تعالی کی غالیوں اور مفوضہ (رافضیوں) پر لعنت ہو، یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سہو (بھول) کا انکار کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اللہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو اس لئے بھلایا تاکہ معلوم ہو جائے کہ آپ بشر مخلوق ہیں اور لوگ آپ کو رب معبود نہ بنا لیں، دوسرے یہ کہ لوگوں کو سہو کے احکام مسائل معلوم ہو جائیں۔ [من لايحضره و الفقيه ج 1ص 234]
➍ سجدہ سہو میں صرف ایک طرف سلام پھیرنا کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے۔
● فتاویٰ عالمگیری میں بغیر دلیل کے لکھا ہوا ہے:
صحیح مسئلہ یہ ہے کہ ایک طرف سلام پھیرے یہی جمہور کا مذہب ہے۔ [1125/1]
● جمہور کی طرف یہ انتساب واقعہ کے خلاف اور حوالے کے بغیر ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 24   

  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 135  
´حدیث میں شک ہو تو اس کی تحقیق کرنا مسنون ہے`
«. . . ان رسول الله صلى الله عليه وسلم انصرف من اثنتين، فقال له ذو اليدين: اقصرت الصلاة ام نسيت يا رسول الله؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اصدق ذو اليدين؟ فقال الناس: نعم. فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم فصلى اثنتين اخريين ثم سلم ثم كبر فسجد مثل سجوده او اطول، ثم رفع ثم كبر فسجد مثل سجوده او اطول، ثم رفع . . .»
. . . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیا تو (ایک صحابی) ذوالیدین رضی اللہ عنہ نے آپ سے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا نماز کم ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (لوگوں سے) کہا: کیا ذوالیدین نے سچ کہا ہے؟ تو لوگوں نے کہا: جی ہاں! پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور (ظہر یا عصر کی) آخری دو رکعتیں پڑھائیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا، پھر تکبیر کہی تو اپنے سجدوں کی طرح یا اس سے طویل سجدہ کیا پھر (تکبیر کہہ کر) سر اٹھایا پھر تکبیر کہی تو اپنے سجدوں کی طرح یا اس سے طویل سجدہ کیا . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 135]
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 1228، من حديث مالك به ورواه مسلم 573/97، من حديث أيوب السخياني به]

تفقه:
➊ اگر کوئی شخص نماز مکمل کرنے سے پہلے بھول کر سلام پھیر دے تو اسے چاہئے کہ اس نماز کو شمار کر کے باقی رکعتیں پڑھ کر آخر میں سجدہ سہو کرے۔ سجدہ سہو نماز کے سجدوں کے برابر یا طویل تر ہونا چاہئے۔
➋ بھول کر نماز میں کلام کرنے یا سلام پھیرنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔
➌ اگر کسی حدیث میں شک ہو تو اس کی تحقیق کرنا مسنون ہے اور صحیح ثابت ہونے کے بعد اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔
➍ انبیاء و رسل کو دنیاوی امور اور نماز وغیرہ میں سہو ہو سکتا ہے لیکن یاد رہے کہ تبلیغ دین، اخبارِ سابقہ اور حوالے بیان کرنے میں کبھی سہو نہیں ہو سکتا۔
➎ یقین کو شک کی بنیاد پر چھوڑنا جائز نہیں ہے۔
➏ اگر روایت میں مخالفت ہو اور تطبیق ممکن نہ ہو تو ایک کے مقابلے میں جماعت کی روایت ہی راجح ہے۔
➐ سجدہ سہو میں تکبیر مسنون ہے
➑ بعض الناس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ حدیث مضطرب ہے۔ اس دعوے کی تفصیلی ابطال کے لئے دیکھئے: [التمهيد 364/1]
➒ یہ کہنا کہ ذوالیدین رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شہید ہو گئے تھے، غلط ہے کیونکہ غزوہ بدر میں تو ذوالشمالین رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تھے اور ذوالیدین (خرباق رضی اللہ عنہ) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے کافی عرصہ بعد تک زندہ رہے ہیں۔
➓ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غیب نہیں جانتے تھے ورنہ تحقیق کے لئے لوگوں سے کیوں سوال کرتے؟ نیز دیکھئے: [ح 156]
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 128   

  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 136  
´سجدہ سہو سلام سے پہلے اور سلام کے بعد دونوں طرح جائز ہے`
«. . . فاتم رسول الله صلى الله عليه وسلم ما بقي من الصلاة ثم سجد سجدتين وهو جالس بعد السلام . . .»
. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقی رہ جانے والی نماز پوری کی پھر سلام کے بعد بیٹھے بیٹھے دو سجدے کئے . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 136]
تخریج الحدیث:
[وأخرجه مسلم 573/99، من حديث ما لك به، و من رواية يحيى بن يحيي وجاء فى الأصل: حميد]

تفقه:
➊ نماز میں بھول کر کلام کرنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔
➋ مختلف احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ سجدہ سہو سلام سے پہلے اور سلام کے بعد دونوں طرح جائز ہے لیکن یاد رہے کہ بعض آل تقلید کا سجدہ سہو میں صرف ایک طرف سلام پھیرنا سنت سے ثابت نہیں ہے۔ سلام کے بعد تشہد پڑھ کر سلام پھیرنا بھی صحیح ہے اور مکمل تشہد کے بعد دو سجدے کر کے سلام پھیر دینا بھی صحیح ہے۔
➌ ذوالیدبن خرباق طلال رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شہید نہیں ہوئے تھے بلکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی زندہ رہے۔ بدر میں شہید ہونے والے ذوالشمالین رضی اللہ عنہ تھے۔
➍ نماز میں بھول کر باتیں کرنے کا یہ واقعہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور یہ ان کی موجودگی میں ہوا تھا جیسا کہ حدیث کے الفاظ «صلّي بنا» سے ثابت ہے۔
➎ بعض الناس کا اپنے تقلیدی مذہب کی اندھی حمایت میں اس حدیث کو مضطرب قرار دینا غلط ہے۔
➏ اس حدیث سے صحابہ کرام کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جناب میں کمال ادب و احترام ثابت ہوتا ہے۔
➐ نیز دیکھئے: [الموطأ حديث: 128، 489، البخاري 1228، ومسلم 573/97]
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 156   

  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجہ 1216  
سجدہ سہو سلام سے پہلے اور سلام کے بعد
سجدہ سہو سلام سے پہلے بھی جائز ہے اور سلام کے بعد بھی۔
دیکھئے [هدية المسلمين ص83 ح37]
سلام سے مراد دونوں طرف سلام پھیرنا ہوتا ہے، الا یہ کہ تخصیص کی کوئی دلیل ہو۔
بعض الناس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ صحیح مسئلہ یہ ہے کہ ایک طرف سلام پھیرا جائے، یہی جمہور کا مذہب ہے۔! [فتاوي عالمگيري ج1 ص125]
اس دعوے کی کوئی دلیل کسی حدیث یا کسی صحابی سے ثابت نہیں ہے۔
۔۔۔ اصل مضمون دیکھیں۔۔۔
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77
   فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)، حدیث/صفحہ نمبر: 77   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1225  
´آدمی اگر دو رکعت پر ہی بھول کر سلام پھیر دے اور گفتگو کر لے تو کیا کرے؟`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو شام کی دونوں نمازوں (ظہر یا عصر) میں سے کوئی ایک نماز پڑھائی، لیکن میں بھول گیا (کہ آپ نے کون سی نماز پڑھائی تھی) تو آپ نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں پھر سلام پھیر دیا، پھر آپ مسجد میں لگی ایک لکڑی کی جانب گئے، اور اس پر اپنا ہاتھ رکھا، ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ گویا آپ غصہ میں ہیں، اور جلد باز لوگ مسجد کے دروازے سے نکل گئے، اور کہنے لگے: نماز کم کر دی گئی ہے، لوگوں میں ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہم (بھی) تھے، لیکن وہ دونوں ڈرے کہ آپ سے اس سلسلہ میں پوچھیں، لوگوں میں ایک شخص تھے جن کے دونوں ہاتھ لمبے تھے، انہیں ذوالیدین (دو ہاتھوں والا) کہا جاتا تھا، انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ بھول گئے ہیں یا نماز ہی کم کر دی گئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ تو میں بھولا ہوں، اور نہ نماز ہی کم کی گئی ہے، آپ نے (لوگوں سے) پوچھا: کیا ایسا ہی ہے جیسے ذوالیدین کہہ رہے ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، (ایسا ہی ہے) چنانچہ آپ (مصلے پر واپس آئے) اور وہ (دو رکعتیں) پڑھیں جنہیں آپ نے چھوڑ دیا تھا، پھر سلام پھیرا، پھر اللہ اکبر کہا اور اپنے سجدوں کے جیسا یا ان سے لمبا سجدہ کیا، پھر آپ نے اپنا سر اٹھایا، اور اللہ اکبر کہا، اور اپنے سجدوں کی طرح یا ان سے لمبا سجدہ کیا، پھر اپنا سر اٹھایا پھر اللہ اکبر کہا۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1225]
1225۔ اردو حاشیہ:
میں بھول گیا یہ بھولنے والے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں یا ان کے شاگرد محمد بن سیرین رحمہ اللہ۔
غصے میں دراصل یہ آپ کی طبع لطیف پر نماز کے سہو کا اثر تھا جسے غصہ خیال کیا گیا۔
ڈرے رہے اللہ! اللہ! کیا کہنے آپ کے رعب کے کہ آپ کے بے تکلف اور قریب ترین دوست بلکہ یار غار بھی آپ سے ڈر رہے ہیں۔ دراصل وہ آپ کے مقام و مرتبہ سے کماحقہ آگاہ تھے۔ اس لیے دوستی اور بے تکلفی کے باوجود بھی آپ کے احترام کو ملحوظ رکھتے تھے۔ وہ جتنے زیادہ قریبی تھے اتنا ہی زیادہ آپ کے ادب و احترام کا خیال کرتے تھے۔
➍ حضرت ذوالیدین اور دیگر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے باتیں کرنا جب کہ ابھی کچھ نماز باقی تھی، دلیل ہے کہ نماز کو مکمل سمجھ کر کلام یا کوئی اور عمل کرنا معاف ہے۔ نماز دہرانے کی ضرورت نہیں۔ آخر میں سجود سہو کافی ہیں۔ احناف ایسی صورت میں نماز نئے سرے سے پڑھنے کے قائل ہیں اور اس حدیث کو ابتدائی دور سے متعلق بتاتے ہیں جب کلام (نماز میں) منع تھا، حالانکہ اس حدیث کے راوی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں جو اس نماز میں مقتدی بھی تھے۔ اور ان کا اسلام 7ھ کا ہے جب کہ کلام کی حرمت تو بہت ابتدائی دور کی بات ہے۔
➎ انسان ہونے کے لحاظ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نسیان لاحق ہو سکتا ہے جس طرح دوسرے انسانی عوارض، مثلاً: بیماری وغیرہ۔ اللہ تعالیٰ نے نہ بھولنے کی ضمانت قرآن مجید کے بارے میں دی ہے۔ ویسے وہاں بھی (الا ماشآء اللہ) کی صراحت ہے۔
➏ یہ سجدے آپ نے سلام کے بعد ادا کیے ہیں۔ گویا سجدۂ سہو سلام کے بعد بھی ہو سکتا ہے اور پہلے بھی۔ جس کی تفصیل ابتدائیہ میں گزر چکی ہے۔
➐ جب واقعہ ثقات کی ایک مجلس کا ہو اور عادتاً سبھی کا غافل ہونا محال ہو اور ان میں سے ایک ثقہ دوسروں کی نسبت کچھ زیادہ بیان کرے تو اس اکیلے کی بات قبول نہیں کرنی چاہیے جب تک کہ اس کی دیگر ہم نشین تصدیق نہ کر دیں۔
➑ اس حدیث سے استصحاب پر عمل کا جواز ثابت ہوتا ہے۔ استصحاب کا مطلب ہے پہلے سے موجود حکم پر ثابت رہنا تاوقتیکہ کوئی نیا حکم آ جائے جو پہلے حکم کو تبدیل یا منسوخ کر دے۔ ذوالیدین نے اسی بنا پر سوال کیا، باوجود اس کے کہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل ایک شرعی حیثیت رکھتا ہے اور اصل عدم سہو ہے اور نسخ بھی ممکن تھا۔ باقی صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم جو خاموش رہے، وہ سابقہ حکم کے بارے میں متردد تھے کہ آیا وہ مسنوخ ہو گیا ہے یا کہ نہیں۔ اور جو صحابہ جلدی چلے گئے انہوں نے یقینی طور پر سمجھ لیا کہ پہلا حکم منسوخ ہو گیا ہے اور نماز کم ہو گئی ہے۔ اس سے احکام شرعیہ میں اجتہاد کا جواز ثابت ہوتا ہے۔
➒ نماز میں کئی بار بھولنے کی وجہ سے متعدد دفعہ سجود سہو کرنے کی ضرورت نہیں، صرف ایک ہی دفعہ کافی ہیں۔ تفصیل کے لیے اسی کتاب کا ابتدائیہ ملاحظہ فرمائیے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1225   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1228  
´آدمی اگر دو رکعت پر ہی بھول کر سلام پھیر دے اور گفتگو کر لے تو کیا کرے؟`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ظہر دو رکعت پڑھائی، پھر آپ نے سلام پھیر دیا، تو لوگ کہنے لگے کہ نماز کم کر دی گئی ہے، تو آپ کھڑے ہوئے، اور دو رکعت مزید پڑھائی، پھر سلام پھیرا پھر دو سجدے کئے۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1228]
1228۔ اردو حاشیہ: پیچھے گزر چکا ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھول گئے تھے کہ کون سی نماز تھی، ظہر یا عصر؟ اس لیے کہیں ظہر کہا:، کہیں عصر۔ مگر اس سے اصل مسئلے پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ دونوں نمازیں ایک جیسی ہیں۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1228   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1230  
´آدمی اگر دو رکعت پر ہی بھول کر سلام پھیر دے اور گفتگو کر لے تو کیا کرے؟`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز میں) بھول گئے، تو آپ نے دو ہی رکعت پر سلام پھیر دیا، تو آپ سے ذوالشمالین نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا نماز کم کر دی گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (لوگوں سے) پوچھا: کیا ذوالیدین سچ کہہ رہے ہیں؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں، (سچ کہہ رہے ہیں) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، پھر آپ نے نماز پوری کی۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1230]
1230۔ اردو حاشیہ: حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: روایات کے ظاہر سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس واقعہ میں حاضر تھے جبکہ امام طحاوی رحمہ اللہ نے اسے مجاز پر محمول کیا ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے اس قول ہمیں نماز پڑھائی کا مطلب ہے کہ مسلمانوں کو نماز پڑھائی۔ ان کی اس توجیہ کی وجہ امام زہری رحمہ اللہ کا یہ قول ہے کہ صاحب قصہ ذوالشمالین بدر کے دن شہید ہو گئے تھے، لہٰذا یہ واقعہ غزوۂ بدر سے پہلے کا ہے جبکہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ غزوۂ بدر کے پانچ سال بعد اسلام لائے۔ لیکن ائمہ حدیث کا اتفاق ہے کہ اس میں امام زہری رحمہ اللہ کو وہم ہوا ہے جیسا کہ ابن عبدالبر وغیرہ نے یہ قول نقل کیا ہے، وہ اسے ذوالشمالین کا قصہ قرار دیتے ہیں لیکن ذوالشمالین تو بدر کے دن شہید ہو گئے تھے، ان کا تعلق بنو خزاعہ سے تھا اور ان کا نام عمیر بن عبد عمرو تھا اور ذوالیدین بنو سلیم کے فرد تھے، ان کا نام خرباق تھا اور وہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد لمبا عرصہ حیات رہے۔ صحیح مسلم میں ابوسلمہ کے واسطے سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایات کے الفاظ اس طرح ہیں: «فَقامَ رَجُلٌ مِن بَنِي سُلَيْمٍ» بنو سلیم کا ایک آدمی کھڑا ہوا۔ [صحیح مسلم، المساجد، حدیث: 573] اور زہری کے واسطے سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت کے الفاظ ہیں: «فقام ذو الشِّمالينِ» ذوالشمالین کھڑا ہوا۔ حالانکہ وہ جنگ بدر میں شہید کر دیے گئے تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے اسے جنگ بدر سے پہلے کا واقعہ قرار دیا ہے۔ بعض اہل علم کا خیال ہے کہ یہ دو واقعات ہیں: پہلا ذوالشمالین (عمیر بن عبد عمرو) اور دوسرا ذوالیدین (خرباق) کا۔ پہلے واقعے کو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مرسل بیان کیا ہے اور دوسرے میں وہ خود حاضر تھے۔ جمع و تطبیق کی خاطر اس کا بھی احتمال ہے۔ اور اس کے متعلق ایک قول یہ بھی ہے کہ اس اشتباہ کی وجہ یہ ہے کہ آپ کبھی ذوالشمالین کو ذوالیدین کہہ لیتے تھے اور کبھی ذوالیدین کو ذوالشمالین کہہ لیتے تھے۔ لیکن اس قول کی بنیاد کمزور ہے، نیز امام طحاوی رحمہ اللہ کا اسے مجاز پر محمول کرنا درست معلوم نہیں ہوتا کیونکہ صحیح مسلم میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے صریح الفاظ منقول ہیں: «بيْنا أنا أُصَلِّي مع النبيِّ صلی اللہ علیہ وسلم …………» ایک دفعہ میں نے نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی……… [صحیح مسلم، المساجد، حدیث: 573] اور کبار محدثین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ذوالشمالین رضی اللہ عنہ ذوالیدین رضی اللہ عنہ کے علاوہ دوسرے آدمی ہیں۔ اسی بات کی صراحت امام شافعی رحمہ اللہ نے اختلاف الحدیث میں کی ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میرے نزدیک راجح یہی ہے کہ یہ ایک ہی واقعہ ہے اگرچہ الفاظ کے مختلف ہونے کی وجہ سے امام ابن خزیمہ وغیرہ کا رجحان تعدد واقعات کی طرف ہے کیونکہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ آپ نے دو رکعتوں کے بعد سلام پھیرا، پھر مسجد میں ایک لکڑی کی طرف کھڑے ہو گئے اور عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ آپ نے تین رکعتوں کے بعد سلام پھیرا، پھر آپ گھر چلے گئے۔ مزید دیکھیے: [فتح الباري: 3/126، 131، 132، تحت حدیث: 1227، 1229]
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1230   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1231  
´آدمی اگر دو رکعت پر ہی بھول کر سلام پھیر دے اور گفتگو کر لے تو کیا کرے؟`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ہم کو) ظہر یا عصر پڑھائی، تو آپ نے دو ہی رکعت میں سلام پھیر دیا، اور اٹھ کر جانے لگے، تو آپ سے ذوالشمالین بن عمرو نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا نماز کم کر دی گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (لوگوں سے) پوچھا: ذوالیدین کیا کہہ رہے ہیں؟ لوگوں نے کہا: وہ سچ کہہ رہے ہیں، اللہ کے نبی! تو آپ نے ان دو رکعتوں کو جو باقی رہ گئی تھیں لوگوں کے ساتھ پورا کیا۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1231]
1231۔ اردو حاشیہ: اس روایت میں دو غلطیاں ہیں۔ ایک تو ذوالشمالین بن عبد عمرو ہونا چاہیے، دوسرے اس ذوالشمالین کا ذکر راوی کی غلطی اور شذوذ ہے۔ یہ تو بدر میں شہید ہونے والے ذوالشمالین ہیں جو اس واقعے سے بہت پہلے کے ہیں۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1231   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1331  
´سجدہ سہو کے بعد سلام پھیرنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا، پھر سہو کے دو سجدے بیٹھے بیٹھے کئے، پھر سلام پھیرا، راوی کہتے ہیں: اس کا ذکر ذوالیدین والی حدیث میں بھی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1331]
1331۔ اردو حاشیہ: دیکھیے ‘حدیث: 1225۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1331   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1030  
´غالب گمان کے مطابق رکعات پوری کرے اس کے قائلین کی دلیل کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو شیطان اس کے پاس آتا ہے اور اسے شبہے میں ڈال دیتا ہے، یہاں تک کہ اسے یاد نہیں رہ جاتا کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں؟ لہٰذا جب تم میں سے کسی کو ایسا محسوس ہو تو وہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے۔‏‏‏‏ ابوداؤد کہتے ہیں: اسی طرح اسے ابن عیینہ، معمر اور لیث نے روایت کیا ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 1030]
1030۔ اردو حاشیہ:
حافظ ابن عبدالبر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث امام مالک، لیث اور ابن وہب وغیرہ کے نزدیک ایسے افراد کے لئے ہے جو وسوسے کے مریض ہوں۔ شک و شبہ ان سے کسی طرح دور ہوتا ہی نہ ہو اس قسم کے لوگ اپنے یقین کی بنیاد پر جب نماز مکمل کر لیں تو سجدے کر لیا کریں۔ [عون المعبود]
مذکورہ حدیث [1029] بھی بربنائے صحت اسی مفہوم پر محمول ہو گی۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1030   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1214  
´دوسری یا تیسری رکعت میں بھول کر سلام پھیر دے تو اس کے حکم کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عشاء (یعنی زوال کے بعد کی دو نمازوں ظہر یا عصر) میں سے کوئی نماز دو ہی رکعت پڑھائی، پھر سلام پھیر دیا، پھر مسجد میں پڑی ہوئی ایک لکڑی پر ٹیک لگا کر کھڑے ہو گئے، جلد باز لوگ تو یہ کہتے ہوئے نکل گئے کہ نماز کم ہو گئی، مقتدیوں میں ابوبکرو عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے، لیکن وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ کہنے کی ہمت نہ کر سکے، لوگوں میں ذوالیدین نامی ایک لمبے ہاتھوں والے آدمی نے کہا: اللہ کے رسول! کیا نماز کم ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ آپ صلی ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1214]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
نماز باجماعت کے بعد اپنی جگہ سے اٹھ سکتے ہیں۔
اگرچہ مسجد میں دوسری جگہ بیٹھنے کا ارادہ ہو تاہم نماز کی جگہ بیٹھ رہنا ثواب کا باعث ہے۔
ایسے شخص کے لئے فرشتے دعایئں کرتے ہیں۔
دیکھئے: (سنن ابن ماجة، حدیث: 799)

(2)
کسی کی بات کی تحقیق کرلینا اس پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں ہوتا۔
بلکہ یقین میں اضافے کے لئے ہوتا ہے۔

(3)
اگر کوئی شخص اپنی کسی خاص جسمانی ساخت (مثلا چھوٹا قد یادبلاجسم وغیرہ)
کی وجہ سے کسی خاص نام سے مشہور ہوجائے تو اسے اس نام سے ذکر کرنا جائزہے۔
جیسے رسول اللہ ﷺنے اس صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ذوالیدین (ہاتھوں  والا)
كہہ کر یاد فرمایا کیونکہ اس کے ہاتھ لمبے تھے لیکن اس نام سے پکارنے سے تحقیر ظاہر ہو تو یہ نام نہ لیں بلکہ بہتر نام یے ذکر کریں)

(4)
سلا م کے بعد سجدہ سہو کیا جائے تو اس کے بعد دوبارہ سلام پھیرنا چاہیے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1214   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1216  
´سلام سے پہلے سجدہ سہو کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شیطان تم میں سے کسی کے پاس نماز کی حالت میں آتا ہے، اور انسان اور اس کے دل کے درمیان داخل ہو کر وسوسے ڈالتا ہے، یہاں تک کہ آدمی نہیں جان پاتا کہ اس نے زیادہ پڑھی یا کم پڑھی، جب ایسا ہو تو سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کرے، پھر سلام پھیرے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1216]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
نماز سب سے اہم عبادت اور بندے کا اللہ سے تعلق قائم کرنے والا عمل ہے۔
اس لئے شیطان کی پوری کوشش ہوتی ہے۔
کہ وہ بندے کو ا س سے فائدہ نہ اٹھانے دے۔

(2)
خیالات کو نماز میں مرکوز کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
پھر بھی اگر توجہ نہ رہے تو جب خیال آئے پھر نماز کی طرف توجہ کرلے۔

(3)
نماز کے دوران میں خیالات کسی اور طرف متوجہ ہوجانے کی وجہ سے بعض اوقات نماز کی رکعات میں شک ہوجاتا ہے۔
اس صورت میں جب فیصلہ کرنا مشکل ہوجائے تو سجدہ سہوکرلینا چاہیے۔

(4)
سجدہ سہو سے بعض مسائل گزشتہ ابواب میں ذکر کیے جا چکے ہیں۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1216   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1217  
´سلام سے پہلے سجدہ سہو کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک شیطان انسان اور اس کے دل کے درمیان داخل ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ نہیں جان پاتا کہ اس نے کتنی رکعت پڑھی؟ جب ایسا ہو تو سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کرے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1217]
اردو حاشہ:
مذکورہ بالا صورت میں سوچنا چاہیے کہ کتنی رکعتیں ہوئی ہیں۔
جس طرف دل زیادہ مائل ہو اسی کوصحیح تعداد سمجھ کرنماز پوری کرے۔
اور آخر میں سجدہ سہو کرے لیکن زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ کم تعداد کوصحیح سمجھ کر نماز پوری کرے اور آخر میں سجدہ سہو کرکے سلام پھیر لے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1217   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 394  
´سلام اور کلام کے بعد سجدہ سہو کرنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سہو کے دونوں سجدے سلام کے بعد کئے۔ [سنن ترمذي/أبواب السهو/حدیث: 394]
اردو حاشہ:
1؎:
سفیان ثوری،
اہل کوفہ اور ابو حنیفہ کا قول محض رائے پر مبنی ہے،
جب کہ آئمہ کرام مالک بن انس،
شافعی،
احمد بن حنبل اور بقول امام نووی سلف و خلف کے تمام جمہور علماء مذکور بالا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ والی صحیح حدیث کی بنیاد پر یہی فتویٰ دیتے اور اسی پر عمل کرتے ہیں،
کہ اگر کوئی بھول کر اپنی نماز میں ایک رکعت اضافہ کر بیٹھے تو اُس کی نماز نہ باطل ہو گی اور نہ ہی فاسد،
بلکہ سلام سے پہلے اگر یاد آ جائے تو سلام سے قبل سہو کے دو سجدے کر لے اور اگر سلام کے بعد یاد آئے تو بھی سہو کے دو سجدے کر لے،
یہی اُس کے لیے کا فی ہے،
اس لیے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایسا ہی کیا تھا اور آپ نے کوئی اور رکعت پڑھ کر اس نماز کو جُفت نہیں بنایا تھا۔
(دیکھئے:
تحفۃ الأحوذی: 1/304طبع ملتان)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 394   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 397  
´آدمی کو نماز پڑھتے وقت کمی یا زیادتی میں شک و شبہ ہو جائے تو کیا کرے؟`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی کے پاس شیطان اس کی نماز میں آتا ہے اور اسے شبہ میں ڈال دیتا ہے، یہاں تک آدمی نہیں جان پاتا کہ اس نے کتنی رکعت پڑھی ہیں؟ چنانچہ تم میں سے کسی کو اگر اس قسم کا شبہ محسوس ہو تو اسے چاہیئے کہ وہ بیٹھے بیٹھے سہو کے دو سجدے کر لے ۱؎۔ [سنن ترمذي/أبواب السهو/حدیث: 397]
اردو حاشہ:
1؎:
یقینی بات پر بنا کرنے کے بعد۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 397   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 399  
´غلطی سے ظہر یا عصر کی دو ہی رکعت میں سلام پھیر دینے والے کا حکم۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (ظہر یا عصر کی) دو رکعت پڑھ کر (مقتدیوں کی طرف) پلٹے تو ذوالیدین نے آپ سے پوچھا: اللہ کے رسول! کیا نماز کم کر دی گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا ذوالیدین سچ کہہ رہے ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا: ہاں (آپ نے دو ہی رکعت پڑھی ہیں) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور آخری دونوں رکعتیں پڑھیں پھر سلام پھیرا، پھر اللہ اکبر کہا، پھر اپنے پہلے سجدہ کی طرح یا اس سے کچھ لمبا سجدہ کیا، پھر اللہ اکبر کہا اور سر اٹھایا، پ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/أبواب السهو/حدیث: 399]
اردو حاشہ:
1؎:
اس پر ان کے پاس کوئی ٹھوس دلیل نہیں،
صرف یہ کمزور دعوی ہے کہ یہ واقعہ نماز میں بات چیت ممنوع ہونے سے پہلے کا ہے،
کیونکہ ذوالیدین رضی اللہ کا انتقال غزوہ بدر میں ہو گیا تھا،
اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ واقعہ کسی صحابی سے سن کر بیان کیا،
حالانکہ بدر میں ذوالشمالین رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوئی تھی نہ کہ ذوالیدین کی،
نیز ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے صاف صاف بیان کیا ہے کہ میں اس واقعہ میں تھا (جیسا کہ مسلم اور احمد کی روایت میں ہے) پس یہ واقعہ نماز میں بات چیت ممنوع ہونے کے بعد کا ہے۔

2؎:
یہ بات مبنی بر دلیل نہیں ہے اگر بات ایسی ہی تھی تو آپ ﷺ نے اس وقت اس کی وضاحت کیوں نہیں فرما دی،
اصولیین کے یہاں یہ مسلمہ اصول ہے کہ شارع علیہ السلام (نبی اکرم ﷺ) کے لیے یہ جائز نہیں تھا کہ کسی بات کو بتانے کی ضرورت ہو اور آپ نہ بتائیں۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 399   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1290  
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے عصر کی نماز پڑھائی۔ اور دو رکعتوں پر سلام پھیردیا تو ذوالیدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کھڑے ہو کر پوچھا، اے اللہ کے رسول ﷺ! نماز کم کر دی گئی ہے یا آپﷺ ہی بھول گئے ہیں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دونوں کام نہیں ہوئے۔ تو اس نے عرض کی، ایک کام تو ہوا ہے، اے اللہ کے رسول ﷺ! رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر پوچھا: کیا ذوالیدین سچ کہہ رہا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:1290]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالیدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جواب میں فرمایا:
(كُلُّ ذٰلِكَ لَمْ يَكُنْ)
دونوں کام ہی نہیں ہوئے اور بخاری میں آیا ہے:
(لَمْ أنسِ وَلَمْ تُقْصَر)
نہ نماز کم ہوئی ہے اور نہ ہی میں بھولا ہوں اس لیے ذوالیدین نے کہا:
(قَدْ كاَنَ بَعْضُ ذٰلِكَ)
کچھ تو ہوچکا ہے اس سے اس قاعدہ کی تائید ہوتی ہے کہ اگر کُلُّ کا لفظ کَانَ منفی سے پہلے آئے تو ہرہر فرد کی نفی ہوتی ہے۔
اور بعد میں آئے (كُلُّ ذٰلِكَ لَمْ يَكُنْ)
تو مجموعہ یعنی سب کی نفی ہوتی ہے۔
یعنی دونوں کام نہیں ہوئے ایک ہوا ہے۔
اورآپﷺ کا فرمانا کہ کوئی کام نہیں ہوا۔
نہ نماز کم ہوئی اور نہ میں بھولا ہوں۔
اپنے نقطہ نظر سے ہے کیونکہ آپﷺ کا تصور یہی تھا میں نے نماز چار رکعت ہی پڑھائی ہے اس لیے اگر کوئی انسان اپنے تصور کی رو سے صحیح سمجھتے ہوئے واقعہ کے خلاف کہہ دے تو اس کو جھوٹا قرار نہیں دیا جائے گا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1290   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 714  
714. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (چار رکعت والی نماز میں) دو رکعت پڑھ کر علیحدہ ہو گئے۔ آپ سے ذوالیدین ؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا نماز کم ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ اللہ کے رسول ﷺ نے لوگوں سے پوچھا: ’‘کیا ذوالیدین سچ کہتا ہے؟ لوگوں نے ہاں میں جواب دیا تو رسول اللہ ﷺ کھڑے ہو گئے اور دو رکعات مزید پڑھ لیں، پھر سلام پھیرا، اس کے بعد تکبیر کہہ کر سجدے میں چلے گئے۔ یہ سجدے پہلے سجدوں کی طرح تھے یا ان سے کچھ طویل تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:714]
حدیث حاشیہ:
یہ باب لاکر امام بخاری ؒ نے شافعیہ کا رد کیا ہے جو کہتے ہیں کہ امام مقتدیوں کی بات نہ سنے، بعض نے کہا کہ امام بخاری ؒ کی غرض یہ ہے کہ اس مسئلہ میں اختلاف اس حالت میں ہے جب امام کو خود شک ہو، لیکن اگر امام کو ایک امر کا یقین ہو تو بالاتفاق مقتدیوں کی بات نہ سننا چاہیے۔
ذو الیدین کا اصلی نام خرباق تھا۔
ان کے دونوں ہاتھ لمبے لمبے تھے اس لیے لوگ ان کو ذو الیدین کہنے لگے۔
اس حدیث سے یہ بھی نکلا کہ درجہ یقین حاصل کرنے کے لیے اور لوگوں سے بھی شہادت لی جا سکتی ہے، یہ بھی معلوم ہوا کہ امر حق کا اظہار ایک ادنٰی آدمی بھی کرسکتا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 714   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1228  
1228. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ نے دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیا تو آپ سے حضرت ذوالیدین ؓ نے کہا: اللہ کے رسول! کیا نماز کم ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے (حاضرین سے) پوچھا: ذوالیدین نے صحیح کہا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ تو رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور مزید دو رکعتیں ادا کیں پھر سلام پھیرا۔ اس کے بعد اللہ أکبر کہا اور پہلے دو سجدوں کی طرح یا اس سے طویل سجدے کیے، پھر اپنا سر مبارک اٹھایا۔ سلمہ بن علقمہ کہتے ہیں: میں نے محمد بن سیرین سے پوچھا: کیا سجدہ سہو کے بعد تشہد ہے؟ انہوں نے فرمایا: حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی اس حدیث میں اس کا ذکر نہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1228]
حدیث حاشیہ:
دوسرے مقام پر حضرت امام بخاى ؒ نے دوسرا طریق ذکر کیا ہے۔
جس میں دوسرا سجدہ بھی مذکور ہے، لیکن تشہد مذکورنہیں تو معلوم ہوا کہ سجدہ سہو کے بعد تشہد نہیں ہے۔
چنانچہ محمد بن سیرین سے محفوظ ہے اور جس حدیث میں تشہد مذکور ہے اس کو بیہقی اور ابن عبد الرؤف اور ابن عبد البر وغیرہ نے ضعیف کہا ہے۔
(خلاصہ فتح البارى)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1228   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1232  
1232. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو شیطان آ کر اس کی نماز کو خلط ملط کر دیتا ہے حتی کہ وہ (نمازی) نہیں جانتا اس نے کتنی رکعات پڑھی ہیں۔ جب تم میں سے کوئی ایسی حالت سے دوچار ہو تو بیٹھے بیٹھے دو سہو کے سجدے کرے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1232]
حدیث حاشیہ:
یعنی نفل نماز میں بھی فرض کی طرح سجدہ سہو کرنا چاہیے یا نہیں۔
پھر ابن عباس ؓ کے فعل اور حدیث مذکور سے ثابت کیا کہ سجدہ سہو کرنا چاہیے اس میں ان پر رد ہے جو اس بارے میں فرض اور نفل نمازوں کا امتیاز کرتے ہیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1232   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6051  
6051. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے ہمیں ظہر کی دو رکعتیں پڑھائیں پھر سلام پھیر دیا اس کے بعد مسجد کے صحن میں ایک لکڑی کا سہارا لے کر کھڑے ہو گئے اور اس پر اپنا دست مبارک رکھ لیا۔ حاضرین میں حضرت ابوبکر صدیق ؓ اور حضرت عمر بن خطاب ؓ بھی موجود تھے وہ آپ کی ہیبت کی وجہ سے کچھ نہ کہہ سکے۔ جلد باز لوگ مسجد سے باہر نکل کر چہ مگوئیاں کرنے لگے کہ شاید نماز کم کر دی گئی ہے؟ حاضرین میں ایک آدمی تھا جسے نبی ﷺ ذوالیدین (لمبے ہاتھوں والا) کہا کرتے تھے۔ اس نے عرض کی: اللہ کے رسول! نہ تو میں بھولا ہوں اور نہ نماز ہی کم ہوئی ہے۔ صحابہ کرام‬ ؓ ن‬ے کہا: اللہ کے رسول! آپ بھول گئے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ذوالیدین نے صحیح کہا ہے۔ چنانچہ آپ کھڑے ہوئے دو رکعتیں پڑھیں اور سلام پھیرا۔ پھر آپ نے اللہ أکبر کہا اور نماز کے سجدے کی طرح سجدہ کیا بلکہ اس سے بھی لمبا سجدہ کیا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:6051]
حدیث حاشیہ:
بس اس کے بعد قعدہ نہیں کیا نہ دوسرا سلام پھیرا جیسا کہ بعض کیا کرتے ہیں اس حدیث سے یہ بھی نکلتا ہے کہ بھولے سے اگر نماز میں بات کرلے یہ سمجھ کر نماز پوری ہو گئی تو نماز فاسد نہیں ہوتی مگر بعض لوگ اس کے بھی خلاف کرتے ہیں۔
حدیث میں ایک شخص کو لمبے ہاتھوں والا کہا گیا سو ایسا ذکر جائز ہے بشر طیکہ اس کی تحقیر کرنا مقصود نہ ہو اگر کہے کہ ذوالیدین حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما سے زیادہ بہادر ہو گیا یہ کیونکر ہو سکتا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ ذوالیدین ایک عامی آدمی تھا ایسے لوگ بے تکلفی برت جاتے ہیں لیکن مقرب لوگ بہت ڈرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ اللہ سے ڈرتے اور سب سے زیادہ عبادت کرنے والے اور بڑی محنت اٹھانے والے تھے (صلی اللہ علیہ وسلم)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6051   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7250  
7250. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ نے دو رکعت پر سلام پھیر دیا تو ذوالیدین ؓ نے آپ سے پوچھا: اللہ کے رسول! نماز کم کر دی گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ آپ نےفرمایا: کیا ذوالیدین صحیح کہتے ہیں؟ صحابہ نے کہا: جی ہاں۔ پھر رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور آخری دو رکعات ادا کیں پھر اسلام پھیرا اس کے بعد اللہ اکبر کہا اور سجدہ کیا عام نماز کے سجدے جیسا یا اس سے طویل پھر آپ نے سر اٹھایا اور پھر تکبیر کہی اور نماز کے سجدے جیسا سجدہ کیا، پھر آپ نے اپنا سر اٹھایا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7250]
حدیث حاشیہ:
ترجمہ باب اس سے نکلا کہ آپ نے ذوالیدین اکیلے شخص کی خبر کو قابل عمل جان کر منظور کر لیا اور تصدیق مزید کے لیے دوسرے لوگوں سے بھی دریافت فرما لیا۔
اگر ایک شخص کی خبر قابل عمل نہ ہوتی تو آپ ذوالییدین کے کہنے پر کچھ خیال ہی نہ فرماتے‘ اس سے خبر واحد کی دوسروں سے تصدیق کر لینا بھی ثابت ہوا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7250   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:482  
482. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں زوال کے بعد کی نمازوں میں سے کوئی نماز پڑھائی اور دو رکعت پڑھا کر سلام پھیر دیا۔ اس کے بعد مسجد میں گاڑھی ہوئی ایک لکڑی کی طرف گئے اور اس پر ٹیک لگا لی، گویا آپ ناراض ہوں اور اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھ لیا اور اپنی انگلیوں کو ایک دوسری میں داخل فرمایا اور اپنا دایاں رخسار بائیں ہتھیلی کی پشت پر رکھ لیا۔ جلد باز لوگ تو مسجد کے دروازوں سے نکل گئے اور مسجد میں حاضر لوگوں نے کہنا شروع کر دیا: کیا نماز کم ہو گئی ہے؟ ان لوگوں میں حضرت ابوبکر صدیق ؓ اور حضرت عمر فاروق ؓ بھی موجود تھے، مگر ان دونوں نے آپ سے گفتگو کرنے سے ہیبت محسوس کی۔ ایک شخص جس کے ہاتھ کچھ لمبے تھے اور اسے ذوالیدین کہا جاتا تھا، کہنے لگا: اللہ کے رسول! کیا آپ بھول گئے ہیں یا نماز کم ہو گئی ہے؟ آپ نے فرمایا: نہ میں بھولا ہوں اور نہ نماز ہی کم۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:482]
حدیث حاشیہ:

پہلی حدیث میں واقد اپنے والد محمد بن زید سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے عبداللہ بن عمر یا عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی انگلیوں کو انگلیوں میں ڈالا۔
اس روایت میں یہ شک تھا کہ ابن عمر ؓ سے بیان کی گئی ہے یا عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے؟امام بخاری ؒ نے اس شک کو دور کرنے کے لیے نیز تشبیک کی وجہ بتانے کے لیے دوسری روایت بیان کی کہ عاصم بن محمد نے یہ روایت اپنے والد محمد بن زید سے سنی، لیکن وہ اسے یاد نہ رہی، پھران کی بھائی واقد بن محمد نے ٹھیک ٹھیک طریقے پر محمد بن زید ہی سے روایت بیان کی کہ حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ نے کہا:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اے عبداللہ! اس وقت تمہاری کیا حالت ہوگی جب تم ایسے لوگوں کے درمیان رہ جاؤ گے جو کوڑے کرکٹ اور بھوسے کی طرح ہوں گے؟ اس روایت سے شک دور ہوگیا کہ اسے بیان کرنے والے عبداللہ بن عمرؓ نہیں بلکہ عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ ہیں۔
پھر تشبیک کی وجہ بھی معلوم ہوگئی کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک مضمون سمجھانے کے لیے تمثیل کے طور پر انگلیوں کوانگلیوں میں ڈالا۔
چنانچہ یہ روایت امام حمیدی ؒ کی کتاب الجمع بین الصحیحین میں بایں اضافہ نقل ہوئی ہے کہ ان ردی اور بے کار لوگوں کا حال یہ ہوگا کہ ان کے عہد وپیمان اور ان کی امانتیں تباہ ہوچکی ہوں گی اور وہ اس طرح ہوگئے ہوں گے، پھر آپ نےاس طرح کی وضاحت کے لیے اپنی انگلیوں کوقینچی بنایا۔
(فتح الباری: 732/1)

بعض روایات میں تشبیک کی ممانعت ہے۔
حضرت کعب بن عجرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جب تم میں سے کوئی وضو کرتا ہے اور اسے اچھی طرح بناتا ہے،پھر مسجد کی طرف جانے کی نیت لے کر گھر سے نکلتاہے تو وہ اپنی انگلیوں میں انگلیاں نہ ڈالے کیونکہ وہ نماز ہی میں ہے۔
(جامع الترمذي، الصلاة، حدیث: 386)
ابن ابی شیبہ میں مزید وضاحت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا:
جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے توتشبیک نہ کرے کیونکہ یہ عمل شیطان کے اثر سے ہوتا ہے۔
لیکن اس کی سند میں ضعیف اور مجہول راوی ہیں۔
امام بخاری ؒ نے یہ عنوان اس لیے قائم کیا ہے کہ جن روایات میں تشبیک کی ممانعت ہے۔
ان کی صحت محل نظر ہے یا وہ ممانعت حالت نماز پر محمول ہے، نیز اگر کسی صحیح مقصد کے پیش نظر کبھی ایسا کرلیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
جیسا کہ پہلی حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے اپنے ایک مقصد کی وضاحت کے لیے تشبیک فرمائی۔
امام بخاری ؒ نے ابو موسیٰ اشعری ؓ کی روایت سے ثابت کیا کہ ایسا کرنا مطلق طور پر جائز ہے۔
پھر حدیث ابوہریرہ ؓ سے ثابت فرمایا کہ مسجد میں ایسا عمل کیا جاسکتا ہے۔
اس بنا پر ابن منیر نے کہا ہے کہ ان احادیث میں کوئی تعارض نہیں، کیونکہ منع کی روایات سے ثابت ہوتا ہے کہ فضول اور بے کار طور پر ایسا کرنا منع ہے، اگر کسی حکمت کے پیش نظر ایسا کیا جائے تو جائز ہے، مثلاً:
اپنے مدعا کی وضاحت کے لیے جیسا کہ عبداللہ بن عمرو ؓ کی حدیث میں ہے، یا تفہیم کے لیے تمثیل کے طور پر معنویات کو محسوسات میں تبدیل کرنے کے لیے ایسا کیاجائے۔
جیسا کہ ابوموسیٰ اشعری ؓ کی روایت میں ہے کہ آپ نے مسلمانوں کو باہم شیر وشکر رہنے کے متعلق بیان فرمایا، پھر ہاتھوں کو قینچی بناکر بتایا کہ مسلمان باہمی طور پر ایسےملے جلے رہتے ہیں جس طرح عمارت کے پتھر ایک دوسرے کو اٹھائے رہتے ہیں، یاگہرے غور وخوض کی وجہ سے بے ساختہ ایسا ہوجائے۔
جیسا کہ ابوہریرہ ؓ کی حدیث میں ہے ایسے حالات میں تشبیک کی ممانعت نہیں ہے۔
نوٹ:
۔
حدیث ابوہریرہ ؓ سےمتعلق دیگر مباحث اپنے مقام پر آئیں گے۔
بإذن اللہ تعالیٰ۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 482   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:714  
714. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (چار رکعت والی نماز میں) دو رکعت پڑھ کر علیحدہ ہو گئے۔ آپ سے ذوالیدین ؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا نماز کم ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ اللہ کے رسول ﷺ نے لوگوں سے پوچھا: ’‘کیا ذوالیدین سچ کہتا ہے؟ لوگوں نے ہاں میں جواب دیا تو رسول اللہ ﷺ کھڑے ہو گئے اور دو رکعات مزید پڑھ لیں، پھر سلام پھیرا، اس کے بعد تکبیر کہہ کر سجدے میں چلے گئے۔ یہ سجدے پہلے سجدوں کی طرح تھے یا ان سے کچھ طویل تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:714]
حدیث حاشیہ:
فقہی نکتۂ نظر سے یہاں شک وسہو کے لیے باب قائم کرنے کا موقع نہیں، کیونکہ اس کے لیے سہو کا باب الگ آئندہ آئے گا۔
امام بخاری ؒ نے اس لیے یہاں ذکر کیا کہ امام اور مقتدی کے مسائل چل رہے ہیں۔
حافظ ابن حجر ؒ نے علامہ ابن منیر ؒ کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس مسئلے میں محل اختلاف اس صورت میں ہے جب امام کو بھی شک ہو۔
اس کے برعکس اگر امام کو اپنے فعل پر یقین ہوتو پھر کسی مقتدی کے قول کا اعتبار نہیں ہوگا۔
(فتح الباري: 266/2)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 714   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:715  
715. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے (ایک دفعہ) ظہر کی نماز دو رکعت پڑھ دی۔ آپ سے کہا گیا کہ آپ نے دو رکعات پڑھی ہیں۔ اس کے بعد آپ نے دو رکعت اور پڑھ لیں، پھر سلام پھیر کر دو سجدے (سہو) کیے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:715]
حدیث حاشیہ:
مسائل سہو آئندہ کتاب السهو میں بیان ہوں گے۔
بإذن الله تعالیٰ
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 715   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1227  
1227. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ہمیں ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی۔ جب آپ نے سلام پھیرا تو ذوالیدین نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا نماز میں کمی کر دی گئی ہے؟ نبی ﷺ نے اپنے اصحاب سے دریافت کیا: آیا ذوالیدین صحیح کہتا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: ہاں (صحیح کہتا ہے)۔ اس کے بعد آپ نے دو رکعتیں مزید پڑھیں، پھر دو سجدے کیے۔ (راوی حدیث) سعد بن ابراہیم کہتے ہیں: میں نے عروہ بن زبیر ؓ کو دیکھا، انہوں نے نماز مغرب کی دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیا، پھر گفتگو بھی کی، اس کے بعد بقیہ نماز ادا کی اور دو سجدے کیے اور فرمایا کہ نبی ﷺ نے بھی ایسے کیا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1227]
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری ؒ کا مقصود یہ ہے کہ اگر کسی نے نماز ظہر یا عصر شروع کی، لیکن نادانستہ طور پر دوسری یا تیسری رکعت پر سلام پھیر دیا تو اس کی تلافی بایں طور ہو سکتی ہے کہ فوراً یاد آنے پر بقیہ نماز ادا کرے اور نماز کے سجدے کی طرح یا اس سے بھی طویل دو سجدے بطور سہو کرے۔
لیکن اس سلسلے میں جو روایت پیش کی ہے اس میں دوسری یا تیسری رکعت پر سلام پھیرنے کا ذکر نہیں ہوتا، تاہم دیگر روایات میں اس کی تفصیل ہے، چنانچہ صحیح بخاری کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دوسری رکعت کے بعد سلام پھیر دیا تھا۔
(حدیث: 1228)
اسی طرح صحیح مسلم میں حضرت عمران بن حصین ؓ سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دفعہ نماز عصر میں تیسری رکعت پر سلام پھیر دیا تھا۔
(صحیح مسلم، المساجد، حدیث: 1293(574)
نماز جیسے یا اس سے بھی طویل دو سجدے کرنے کا ذکر بھی صحیح بخاری میں ہے۔
(صحیح البخاري، السھو، حدیث: 1228) (2)
سجدۂ سہو سلام سے پہلے ہو یا بعد میں، اس میں اختلاف ہے۔
ہم یہاں شیخ محمد بن صالح العثیمین ؒ کی تحقیق نقل کرتے ہیں۔
وہ فرماتے ہیں:
سلام سے پہلے سجدۂ سہو کرنے کے دو مقام ہیں:
٭ جب نماز میں کسی قسم کی کمی ہو جائے، جیسا کہ عبداللہ ابن بحینہ ؓ سے مروی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دفعہ سہواً درمیانی تشہد چھوڑ دیا تھا تو آپ نے سلام سے پہلے دو سجدے کیے۔
یہ حدیث:
(1224)
پہلے گزر چکی ہے۔
٭ جب دوران نماز میں تعداد رکعات کے متعلق شک پڑ جائے اور کسی ایک جانب رجحان نہ ہو سکے تو یقین پر بنیاد رکھتے ہوئے نماز کو مکمل کیا جائے، پھر سلام سے پہلے سہو کے دو سجدے کیے جائیں۔
جیسا کہ حضرت ابو سعید خدری ؓ سے مروی ایک حدیث میں اس کی صراحت ہے۔
(صحیح مسلم، المساجد، حدیث: 1272(671)
اسی طرح سلام کے بعد سجدۂ سہو کرنے کے بھی دو مقام ہیں:
٭ اگر نماز میں کسی قسم کا اضافہ ہو جائے تو سلام کے بعد دو سجدے کیے جائیں، پھر دوبارہ سلام پھیرا جائے، جیسا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے مروی حدیث میں ہے۔
(صحیح البخاري، السھو، حدیث: 1226)
اس حدیث کے مطابق حکم عام ہے قطع نظر اس کے کہ نماز میں اضافے کا علم دوران نماز میں ہو یا سلام کے بعد۔
چونکہ نماز ظہر کی پانچ رکعت پڑھنے پر سجدۂ سہو کیا گیا ہے اور حدیث میں اس کی وضاحت نہیں کہ آپ کو سلام کے بعد اضافے کا علم ہوا تھا، اس لیے آپ نے سلام کے بعد دو سجدے کیے ہیں۔
اس بنا پر مطلق طور پر اضافے کی صورت میں سلام کے بعد سجدۂ سہو کرنا مناسب ہے۔
٭ اگر دوران نماز تعداد رکعات کے متعلق شک پڑ جائے اور کوشش و تحری سے ایک جانب رجحان ہو جائے تو اس صورت میں بھی سلام کے بعد ہی سجدۂ سہو کرنا ہو گا، جیسا کہ صحیح بخاری میں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے مروی ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک پڑ جائے تو وہ درستی کی کوشش کرتے ہوئے اپنی نماز مکمل کرے، پھر سلام پھیر کر آخر میں دو سجدے کرے۔
(صحیح البخاري، الصلاة، حدیث: 401) (3)
اگر نماز میں دو سہو ہو جائیں ایک کا تقاضا سلام سے پہلے کا ہو اور دوسرے کا تقاضا سلام کے بعد کا تو سلام سے پہلے ہی دو سجدے کیے جائیں، مثلاً:
ایک شخص نماز ظہر پڑھتے ہوئے اپنے خیال کے مطابق دوسری رکعت کے بعد، جو در حقیقت تیسری تھی، تشہد بیٹھ گیا۔
تشہد سے کھڑا ہوا تو اسے یاد آیا کہ وہ دو رکعتوں کے بعد تشہد بھول گیا تھا اور دوسری کی بجائے تیسری کے بعد اس نے تشہد کیا ہے جو کہ زائد ہے اور اب اس کی چوتھی رکعت ہے تو وہ اپنی یہ رکعت مکمل کر کے سجدۂ سہو کر کے سلام پھیر دے۔
اس صورت میں تشہد اول ترک کرنے کی وجہ سے سلام سے پہلے سجدۂ سہو ہے اور تیسری رکعت میں جلوس کا اضافہ کرنے کی وجہ سے سلام کے بعد سہو ہے، لیکن سلام سے پہلے سجدۂ سہو کو ترجیح دی جائے گی۔
(سجودالسھو للشیخ محمد بن صالح العثیمین)
الغرض سجدۂ سہو سلام سے پہلے یا بعد دونوں طرح جائز ہے، کیونکہ رسول اللہ ﷺ سے دونوں طرح ثابت ہے، البتہ افضل اور اولیٰ یہی ہے کہ ان سجدوں کے جو اسباب سلام سے پہلے کسی فعل کے ساتھ مقید ہوں، وہاں سلام سے پہلے سجدے کیے جائیں اور جہاں سلام کے بعد مقید ہوں وہاں سلام کے بعد کیے جائیں اور جن اسباب کی ان دونوں میں سے کسی کے ساتھ بھی قید نہ ہو ان میں زیادتی اور نقصان کو دیکھے بغیر نمازی کو سلام سے پہلے اور بعد میں سجدے کرنے کا اختیار ہے۔
واللہ أعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1227   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1228  
1228. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ نے دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیا تو آپ سے حضرت ذوالیدین ؓ نے کہا: اللہ کے رسول! کیا نماز کم ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے (حاضرین سے) پوچھا: ذوالیدین نے صحیح کہا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ تو رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور مزید دو رکعتیں ادا کیں پھر سلام پھیرا۔ اس کے بعد اللہ أکبر کہا اور پہلے دو سجدوں کی طرح یا اس سے طویل سجدے کیے، پھر اپنا سر مبارک اٹھایا۔ سلمہ بن علقمہ کہتے ہیں: میں نے محمد بن سیرین سے پوچھا: کیا سجدہ سہو کے بعد تشہد ہے؟ انہوں نے فرمایا: حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی اس حدیث میں اس کا ذکر نہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1228]
حدیث حاشیہ:
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ آگے بڑھے اور بقیہ نماز ادا کی، پھر سلام پھیرا، اس کے بعد الله أكبر کہا اور سابقہ سجدوں کی طرح یا اس سے طویل سجدہ کیا، پھر اپنا سر مبارک اٹھایا اور اللہ أکبر کہا، پھر اللہ أکبر کہتے ہوئے سجدہ کیا اس کے بعد اپنا سر مبارک اٹھایا۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے بعض اوقات سوال کیا جاتا کہ پھر آپ نے سلام پھیرا؟ تو فرماتے کہ مجھے عمران بن حصین ؓ کی طرف سے خبر دی گئی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس کے بعد سلام پھیرا۔
(صحیح البخاري، الصلاة، حدیث: 482)
چنانچہ صحیح مسلم کی حضرت عمران بن حصین ؓ سے مروی حدیث میں صرف سلام پھیرنے کا ذکر ہے تشہد پڑھنے کا ذکر نہیں۔
(صحیح مسلم، المساجد، حدیث: 1293(574)
لیکن اشعث بن عبدالملک کی روایت میں تشہد پڑھنے کا ذکر ہے۔
(سنن أبي داود، الصلاة، حدیث: 1039)
لیکن محدثین نے اس روایت میں تشہد پڑھنے کے ذکر کو شاذ قرار دیا ہے اور اس روایت کو محفوظ قرار دیا ہے جس میں صرف سلام پھیرنے کا ذکر ہے۔
(فتح الباري: 128/3)
اسی طرح حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ سے مروی حدیث میں تشہد پڑھنے کا ذکر ہے۔
(السنن الکبرٰی للبیھقي: 355/2)
اور حضرت ابن مسعود ؓ سے مروی ایک حدیث میں بھی تشہد پڑھنے کا ذکر ہے۔
(مسندأحمد: 428/8)
لیکن حافظ ابن حجر ؒ نے ان دونوں روایات کو ضعیف قرار دیا ہے۔
(فتح الباري: 129/3)
صحیح روایات میں سجدۂ سہو کے بعد تشہد پڑھے بغیر سلام پھیرنے کا ذکر ہے، لہذا اسی کو اختیار کرنا چاہیے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1228   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1232  
1232. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو شیطان آ کر اس کی نماز کو خلط ملط کر دیتا ہے حتی کہ وہ (نمازی) نہیں جانتا اس نے کتنی رکعات پڑھی ہیں۔ جب تم میں سے کوئی ایسی حالت سے دوچار ہو تو بیٹھے بیٹھے دو سہو کے سجدے کرے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1232]
حدیث حاشیہ:
امام بخاری ؒ کے استدلال کی بنیاد یہ ہے کہ حدیث میں لفظ صلاۃ مطلق ہے جو ہر قسم کی نماز پر مشتمل ہے، خواہ فرض ہو یا نفل۔
اس بنا پر ہر قسم کی نماز میں بھول چوک ہونے پر سجدۂ سہو کرنا ہو گا۔
لیکن دوسرے حضرات کہتے ہیں کہ یہ محض اشتراک لفظی ہے، کیونکہ فرض اور نوافل کی شرائط میں واضح فرق ہے، نیز حدیث کے سابقہ طریق میں اذان اور تکبیر کا ذکر ہے اور فرض نماز کے لیے ہی اس قسم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
لیکن راجح موقف یہی ہے کہ ہر قسم کی نماز میں سجدۂ سہو کرنا چاہیے، کیونکہ اس کے اسباب و مقاصد تو ہر قسم کی نماز میں ہوتے ہیں۔
(فتح الباري: 136/3)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1232   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6051  
6051. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے ہمیں ظہر کی دو رکعتیں پڑھائیں پھر سلام پھیر دیا اس کے بعد مسجد کے صحن میں ایک لکڑی کا سہارا لے کر کھڑے ہو گئے اور اس پر اپنا دست مبارک رکھ لیا۔ حاضرین میں حضرت ابوبکر صدیق ؓ اور حضرت عمر بن خطاب ؓ بھی موجود تھے وہ آپ کی ہیبت کی وجہ سے کچھ نہ کہہ سکے۔ جلد باز لوگ مسجد سے باہر نکل کر چہ مگوئیاں کرنے لگے کہ شاید نماز کم کر دی گئی ہے؟ حاضرین میں ایک آدمی تھا جسے نبی ﷺ ذوالیدین (لمبے ہاتھوں والا) کہا کرتے تھے۔ اس نے عرض کی: اللہ کے رسول! نہ تو میں بھولا ہوں اور نہ نماز ہی کم ہوئی ہے۔ صحابہ کرام‬ ؓ ن‬ے کہا: اللہ کے رسول! آپ بھول گئے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ذوالیدین نے صحیح کہا ہے۔ چنانچہ آپ کھڑے ہوئے دو رکعتیں پڑھیں اور سلام پھیرا۔ پھر آپ نے اللہ أکبر کہا اور نماز کے سجدے کی طرح سجدہ کیا بلکہ اس سے بھی لمبا سجدہ کیا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:6051]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر کسی میں کوئی اضافی صفت ہو تو اس کا ذکر کرنے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ اس کی توہین یا عیب جوئی مقصود نہ ہو جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لمبے ہاتھوں والے کو ذوالیدین کہا اگرچہ کچھ اہل علم اس معاملے میں تشدد کرتے ہیں اور ایسے اوصاف بیان کرنے کو ناجائز کہتے ہیں، چنانچہ حسن بصری رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ وہ حمید "الطّویل" کو غیبت میں شمار کرتے تھے، چنانچہ حدیث میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک عورت آئی تو انھوں نے ہاتھ کے اشارے سے اس کے پست قد کو بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تونے اس کی غیبت کی ہے۔
(مسند أحمد: 136/6)
لیکن امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصود یہ ہے کہ اگر ایسا اشارہ یا کنایہ اس کی شناخت کے لیے ہو تو جائز ہے اور اگر شناخت کے بجائے اس کی توہین وتحقیر مقصود ہوتو جائز نہیں۔
واللہ أعلم (فتح الباري: 575/10)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6051   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7250  
7250. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ نے دو رکعت پر سلام پھیر دیا تو ذوالیدین ؓ نے آپ سے پوچھا: اللہ کے رسول! نماز کم کر دی گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ آپ نےفرمایا: کیا ذوالیدین صحیح کہتے ہیں؟ صحابہ نے کہا: جی ہاں۔ پھر رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور آخری دو رکعات ادا کیں پھر اسلام پھیرا اس کے بعد اللہ اکبر کہا اور سجدہ کیا عام نماز کے سجدے جیسا یا اس سے طویل پھر آپ نے سر اٹھایا اور پھر تکبیر کہی اور نماز کے سجدے جیسا سجدہ کیا، پھر آپ نے اپنا سر اٹھایا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7250]
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالیدین کی خبر واحد کو تسلیم کیا۔
مزید تسلی کے لیے دوسروں سے دریافت فرمایا:
اگر ایک شخص کی خبر قابل عمل نہ ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالیدین کی بات کو خاطر میں نہ لاتے۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خبر واحد کی دوسروں سے تصدیق کر لینا بھی درست ہے۔
واضح رہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالیدین کی خبر کو رد نہیں کیا بلکہ توثیق کے لیے دوسرے سے پوچھا کیونکہ وہ بیان کرنے میں اکیلا تھا ممکن تھا کہ وہ اس میں غلطی کر گیا ہو۔
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی توثیق فرمائی اور بنیادی طور پر اسی کی بات کو قابل عمل ٹھہرایا۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7250   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.