وعن جابر رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال لمريض صلى على وسادة فرمى بها وقال:«صل على الارض إن استطعت وإلا فاوم إيماء واجعل سجودك اخفض من ركوعك» . رواه البيهقي بسند قوي ولكن صحح ابو حاتم وقفه.وعن جابر رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال لمريض صلى على وسادة فرمى بها وقال:«صل على الأرض إن استطعت وإلا فأوم إيماء واجعل سجودك أخفض من ركوعك» . رواه البيهقي بسند قوي ولكن صحح أبو حاتم وقفه.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مریض سے جس نے تکیہ پر نماز پڑھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا تکیہ پھینک دیا اور فرمایا ” اگر پڑھ سکتے ہو تو زمین پر نماز پڑھو ورنہ اشارے سے پڑھو، البتہ اپنے سجدہ کو رکوع سے ذرا نیچے کرو۔“ اسے بیہقی نے قوی سند کے ساتھ روایت کیا ہے، لیکن ابوحاتم نے اس کا موقوف ہونا صحیح قرار دیا ہے۔
हज़रत जाबिर रज़िअल्लाहुअन्ह से रिवायत है कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने एक रोगी जिस ने तकिये पर नमाज़ पढ़ी तो नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने उस का तकिया फेंक दिया और कहा ’’ अगर पढ़ सकते हो तो ज़मीन पर नमाज़ पढ़ो वरना इशारे से पढ़ो, लेकिन अपने सज्दे को रुकू से अधिक नीचे करो ।” इसे बैहक़ी ने मज़बूत सनद के साथ रिवायत किया है, लेकिन अबु हातिम ने इस का मोक़ूफ़ होना सहीह ठहराया है ।
Narrated Jabir (RA):
The saying of the Prophet (ﷺ) to a sick person who prayed on a cushion: The Prophet (ﷺ) threw it away and said, "Pray on the ground, if you are able to do so; otherwise, pray by gesturing signs and make your prostration lower than your bowing." [al-Baihaqi reported it through a strong chain of narrators, but Abu Hatim regarded it as Mauquf (saying of a Companion)].
تشریح: 1. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے‘ تاہم معناً صحیح ہے۔ بنابریں اگر کسی امر کی وجہ سے ایسا کرنا مشکل ہو تو پھر نمازی کو اشارے پر ہی قناعت کرنی چاہیے‘ البتہ سجدے اور رکوع کے اشارے میں فرق کیا جائے۔ سجدے کا اشارہ ذرا نیچے ہونا چاہیے بہ نسبت رکوع کے۔ 2. اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ انسان کا تعلق اس کے خالق و مالک سے کسی صورت اور کسی لمحہ بھی منقطع نہیں ہونا چاہیے۔ ہر آن اس کی یاد دل و دماغ میں رچی بسی رہنی چاہیے۔ یہی مقام عبدیت ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 261