مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر

مختصر صحيح بخاري
گواہی کے بیان میں
गवाही के बारे में
5. جب ایک مرد دوسرے مرد کو اچھا کہے تو یہ کافی ہے۔
حدیث نمبر: 1180
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص نے ایک شخص کی تعریف کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیری خرابی ہو تو نے (تعریف کیا کی بلکہ) اپنے ساتھی کی گردن کاٹ کر رکھ دی، تو نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ کر رکھ دی۔ کئی مرتبہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا) اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جو شخص لامحالہ اپنے بھائی کی تعریف کرنا چاہے تو اسے چاہیے کہ یوں کہے کہ فلاں شخص کو میں ایسا سمجھتا ہوں اور اس کی اندرونی حالت کا حساب لینے والا اللہ تعالیٰ ہے اور میں اللہ کے سامنے کسی کو بے عیب نہیں کہتا اور میں اس کو ایسا سمجھتا ہوں بشرطیکہ وہ اس میں اس بات کو جانتا ہو۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.