3. اندھے شخص کی گواہی اور اس کا حکم دینا اور اس کا نکاح کرنا اور نکاح کرا دینا اور خریدوفروخت کرنا اور اس کی اذان وغیرہ کا اور ان چیزوں کا جو آواز سے معلوم ہو سکتی ہیں قبول کرنا۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو مسجد میں قرآن پڑھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحمت کرے، بیشک اس نے فلاں فلاں سورتوں کی فلاں فلاں آیات جو کہ میں بھول گیا تھا مجھے یاد دلا دیں۔“