سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو غزوہ احد کے دن اپنے سامنے بلایا اور وہ اس وقت چودہ برس کے تھے (وہ کہتے ہیں کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت نہیں دی، اس کے بعد خندق کے دن مجھے اپنے سامنے بلایا اور اس وقت میں پندرہ برس کا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو اجازت دے دی۔