الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فتنے، علامات قیامت اور حشر
फ़ितने, क़यामत की निशानियां और क़यामत का दिन
حدیث نمبر: 3668
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يذهب الصالحون، الاول فالاول، ويبقى حفالة كحفالة الشعير والتمر، لا يباليهم الله بالة".-" يذهب الصالحون، الأول فالأول، ويبقى حفالة كحفالة الشعير والتمر، لا يباليهم الله بالة".
سیدنا مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک لوگ، ایک ایک کر کے، اٹھ جائیں گے اور جو یا کھجور کے بھوسے کی مانند ردی قسم کے لوگ باقی رہ جائیں گے، جن کی اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی قدر و قیمت نہیں ہو گی۔
2367. دن بدن اللہ تعالیٰ سے دوری اور دنیوی حرص میں اضافہ ہو گا
“ दिन-ब-दिन अल्लाह से दुरी और दुनिया का लालच बढ़ता जाएगा ”
حدیث نمبر: 3669
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اقتربت الساعة، ولا يزداد الناس على الدنيا إلا حرصا، ولا يزدادون من الله إلا بعدا".-" اقتربت الساعة، ولا يزداد الناس على الدنيا إلا حرصا، ولا يزدادون من الله إلا بعدا".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت قریب آ چکی ہے، لیکن لوگوں میں (‏‏‏‏ دن بدن) دنیا کی حرص بڑھے گی اور اللہ تعالیٰ سے دوری میں اضافہ ہو گا۔
2368. دن بدن شر و فساد عام ہوتا جائے گا
“ बुराई दिन-ब-दिन आम होती जाएगी ”
حدیث نمبر: 3670
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ما من عام إلا الذي بعده شر منه حتى تلقوا ربكم".-" ما من عام إلا الذي بعده شر منه حتى تلقوا ربكم".
زبیر بن عدی کہتے ہیں: ہم سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور حجاج کی طرف سے ہونے والی تکلیف کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر بعد والا سال پہلے والے سال سے برا ہو گا، (‏‏‏‏ یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا) حتیٰ کہ تم اپنے رب سے جا ملو گے۔
2369. عراق فتنوں کی آماجگاہ ہے
“ इराक़ फ़ितनों का गढ़ है ”
حدیث نمبر: 3671
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" الا إن الفتنة ههنا، الا إن الفتنة ههنا [قالها مرتين او ثلاثا]، من حيث يطلع قرن الشيطان، [يشير [بيده] إلى المشرق، وفي رواية: العراق]".-" ألا إن الفتنة ههنا، ألا إن الفتنة ههنا [قالها مرتين أو ثلاثا]، من حيث يطلع قرن الشيطان، [يشير [بيده] إلى المشرق، وفي رواية: العراق]".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خبردار! فتنہ یہاں ہے، خبردار! فتنہ یہاں ہے (‏‏‏‏دو یا تین دفعہ فرمایا) یہاں سے شیطان کے سر کا کنارہ طلوع ہو گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرماتے ہوئے مشرق یا عراق کی طرف اشارہ کیا۔
حدیث نمبر: 3672
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اللهم بارك لنا في مكتنا، اللهم بارك لنا في مدينتنا، اللهم بارك لنا في شامنا، وبارك لنا في صاعنا، وبارك لنا في مدنا، فقال رجل: يا رسول الله! وفي عراقنا، فاعرض عنه، فرددها ثلاثا، كل ذلك يقول الرجل: وفي عراقنا، فيعرض عنه، فقال: بها الزلازل والفتن، وفيها يطلع قرن الشيطان".-" اللهم بارك لنا في مكتنا، اللهم بارك لنا في مدينتنا، اللهم بارك لنا في شامنا، وبارك لنا في صاعنا، وبارك لنا في مدنا، فقال رجل: يا رسول الله! وفي عراقنا، فأعرض عنه، فرددها ثلاثا، كل ذلك يقول الرجل: وفي عراقنا، فيعرض عنه، فقال: بها الزلازل والفتن، وفيها يطلع قرن الشيطان".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اور فرمایا: ‏‏‏‏اے اللہ! ہمارے مکہ میں ہمارے لیے برکت فرما۔ اے اللہ! ہمارے مدینہ میں ہمارے لیے برکت فرما۔ اے اللہ! ہمارے شا م میں ہمارے لیے برکت فرما۔ اے اللہ! ہمارے صاع میں ہمارے لیے برکت فرما۔ اے اللہ ہمارے مد میں برکت فرما۔ ایک آدمی نے کہا: اللہ کے رسول! اور ہمارے عراق میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا۔ اس نے تین دفعہ اعراض کیا۔ پھر فرمایا: ‏‏‏‏یہاں تو زلزلے اور فتنے ہوں گے اور یہاں سے شیطان کے سر کا کنارہ ابھرے گا۔
حدیث نمبر: 3673
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (الا إن الفتنة ها هنا؛ من حيث يطلع قرن الشيطان).- (ألا إنّ الفتنة ها هنا؛ من حيث يطلع قرنُ الشيطان).
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگاہ رہو! بیشک فتنہ یہاں ہے، جہاں سے شیطان کے سر کا کنارہ نکلتا ہے۔ یہ حدیث سیدنا ابن عمر، سیدنا ابومسعود انصاری، سیدنا ابن عباس اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم اجمعین سے مروی ہے۔
2370. بلاضرورت گھر سے نہ نکلنے میں عافیت ہے
“ बिना कारण घर से बाहर न निकलना ठीक है ”
حدیث نمبر: 3674
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" الزم بيتك".-" الزم بيتك".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو کسی کام پر امیر بنایا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے ساتھ بھلائی کرتے ہوئے (‏‏‏‏کوئی نفع مند چیز) بتاؤ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے گھر میں ٹھہرے رہنا۔
2371. روز محشر کافر چہرے کے بل چلے گا
“ क़यामत के दिन काफ़िर मुंह के बल चलेंगे ”
حدیث نمبر: 3675
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (اليس الذي امشاه على الرجلين في الدنيا قادرا على ان يمشيه على وجهه يوم القيامة؟!).- (أليسَ الذي أمشاهُ على الرِّجلين في الدُّنيا قادراً على أن يُمشِيَهُ على وجْههِ يومَ القيامة؟!).
قتادہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک آدمی نے کہا اے اللہ کے نبی! آیا قیامت والے دن کافر کو اس کے چہرے کے بل لایا جائے گا؟ (‏‏‏‏یہ کیسے ممکن ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس ذات نے دنیا میں اسے پیروں کے بل چلایا، کیا وہ آخرت میں چہرے کے بل چلانے پر قادر نہیں ہے؟ ‏‏‏‏ قتادہ نے کہا: کیوں نہیں، ہمارے رب کی عزت کی قسم!۔
2372. آزمائشوں سے اللہ تعالیٰ کی عافیت کا سوال کرنا چاہیے
“ आज़माइशों के माध्यम से अल्लाह से सुख की मांग करनी चाहिए ”
حدیث نمبر: 3676
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اما كان هؤلاء يسالون العافية؟!".-" أما كان هؤلاء يسألون العافية؟!".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار لوگوں کے پاس سے گزرے اور پوچھا: آیا یہ لوگ صحت و عافیت کا سوال نہیں کرتے تھے؟
2373. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت مرحوم ہے، لیکن . . .
“ रसूल अल्लाह ﷺ की उम्मत पर रहमतें की गई हैं लेकिन ”
حدیث نمبر: 3677
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" امتي امة مرحومة ليس عليها عذاب في الآخرة عذابها في الدنيا الفتن والزلازل والقتل".-" أمتي أمة مرحومة ليس عليها عذاب في الآخرة عذابها في الدنيا الفتن والزلازل والقتل".
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت پر رحم کیا گیا ہے، آخرت میں اس پر عذاب نہیں ہو گا، اس کا عذاب دنیا میں ہی ہے اور وہ فتنوں، زلزلوں اور آتشیں مادے ابلنے کی صورت میں ہے۔

Previous    10    11    12    13    14    15    16    17    18    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.