سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
क़ुरआन की फ़ज़ीलत, दुआएं, अल्लाह की याद और दम करना
2117. بہترین لوگ اور بہترین اعمال
“ अच्छे लोग और अच्छे कर्म
حدیث نمبر: 3146
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" خير العمل ان تفارق الدنيا ولسانك رطب من ذكر الله".-" خير العمل أن تفارق الدنيا ولسانك رطب من ذكر الله".
سیدنا عبداللہ بن بسر بازنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو بدو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، ان میں سے ایک نے کہا: کون سے لوگ بہتر ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سعادت (‏‏‏‏ اور خوشخبری) ہے اس آدمی کے لیے جس کی عمر لمبی ہو اور عمل اچھے ہوں۔ دوسرے نے کہا: کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین عمل یہ ہے کہ جب تو دنیا سے رخصت ہو تو تیری زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر ہو۔
2118. شرک کے علاوہ سب گناہوں کی بخشش ممکن ہے
“ शिर्क के सिवा सारे पाप क्षमा किये जा सकते हैं
حدیث نمبر: 3147
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" قال الله تعالى: يا ابن آدم إنك ما دعوتني ورجوتني غفرت لك على ما كان فيك ولا ابالي، يا ابن آدم لو بلغت ذنوبك عنان السماء، ثم استغفرتني غفرت لك ولا ابالي، يا ابن آدم إنك لو اتيتني بقراب الارض خطايا ثم لقيتني لا تشرك بي شيئا، لاتيتك بقرابها مغفرة".-" قال الله تعالى: يا ابن آدم إنك ما دعوتني ورجوتني غفرت لك على ما كان فيك ولا أبالي، يا ابن آدم لو بلغت ذنوبك عنان السماء، ثم استغفرتني غفرت لك ولا أبالي، يا ابن آدم إنك لو أتيتني بقراب الأرض خطايا ثم لقيتني لا تشرك بي شيئا، لأتيتك بقرابها مغفرة".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ابن آدم! جب تک تو مجھے پکارتا اور مجھ سے پر امید رہے گا، میں تجھے بخشتا رہوں گا، جو بھی گناہ ہوں گے اور کوئی پروا نہیں کروں گا۔ اے ابن آدم! اگر تیرے گناہ آسمان کی بلندیوں تک پہنچ جائیں، پھر تو مجھ سے بخشش طلب کرے تو میں پرواہ کیے بغیر تجھے بخش دوں گا۔ اے ابن آدم! اگر تو زمین کے لگ بھگ گناہ لے کر میرے پاس آئے اور اس حال میں مجھے ملے کہ میرے ساتھ شرک نہ کیا ہو تو میں تجھے (‏‏‏‏ان گناہوں کے) بقدر بخشش عطا کروں گا۔
2119. توبہ و رحمت کا دروازہ کھلا ہے
“ तोबा और रहमत का दरवाज़ा
حدیث نمبر: 3148
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (قالت قريش للنبي - صلى الله عليه وسلم -: ادع لنا ربك ان يجعل لنا الصفا ذهبا ونؤمن بك! قال: وتفعلون؟. قالوا: نعم. فدعا، فاتاه جبريل فقال: إن ربك يقرا عليك السلام ويقول: إن شئت اصبح لهم (الصفا) ذهبا، فمن كفر بعد ذلك منهم؛ عذبته عذابا لا اعذبه احدا من العالمين، وإن شئت فتحت لهم باب التوبة والرحمة. قال: بل باب التوبة والرحمة).- (قالت قريش للنبيّ - صلى الله عليه وسلم -: ادع لنا ربّك أن يجْعل لنا الصّفا ذهباً ونؤمن بك! قال: وتفعلون؟. قالوا: نعم. فدعا، فأتاه جبريل فقال: إن ربك يقرأ عليك السّلام ويقول: إن شِئت أصبح لهم (الصّفا) ذهباً، فمن كفر بعد ذلك منهم؛ عذبته عذاباً لا أعذبه أحداً من العالمين، وإن شئت فتحت لهم باب التوبة والرحمة. قال: بل باب التوبة والرحمة).
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: قریشیوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ اپنے رب سے دعا کریں کہ صفا کا پہاڑ سونا بن جائے، (اگر ایسا ہوا تو) ہم آپ پر ایمان لے آئیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (واقعی) تم ایسا کرو گے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی، جبریل علیہ السلام تشریف لائے اور کہا: آپ کے رب نے آپ کو سلام دیا، نیز فرمایا: اگر آپ کی چاہت ہو تو ان کے لیے صفا پہاڑی، سونا بن جائے گی، لیکن (اس معجزے) کے بعد جس نے کفر کیا، اسے ایسا عذاب دوں گا، جو جہانوں میں کسی کو نہیں دیا اور اگر آپ چاہتے ہیں تو میں ان کے لیے توبہ اور رحمت کا دروازہ کھلا رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ٹھیک ہے، اس معجزہ کی بجائے) توبہ اور رحمت کا دروازہ چاہئے۔
2120. واعظین کی اقسام
“ भाषण देने वाले कितने प्रकार के हैं
حدیث نمبر: 3149
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" القصاص ثلاثة: امير او مامور او محتال".-" القصاص ثلاثة: أمير أو مأمور أو محتال".
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قصص بیان کرنے والے (واعظین و خطبا) تین اقسام کے ہوتے ہیں: ?? امیر، ② مامور اور ③ متکبر۔
2121. صحابہ کی ایمانی کیفیت
“ सहाबा के ईमान की हालत
حدیث نمبر: 3150
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لو انكم إذا خرجتم من عندي تكونون على مثل الحال التي تكونون عليها عندي لصافحتكم الملائكة في طرق المدينة".-" لو أنكم إذا خرجتم من عندي تكونون على مثل الحال التي تكونون عليها عندي لصافحتكم الملائكة في طرق المدينة".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صحابہ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! رب کعبہ کی قسم! ہم تو ہلاک ہو گئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: وہ کیسے؟ انہوں نے کہا: ہمیں نفاق و منافقت کا اندیشہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اللہ تعالیٰ کے معبود برحق ہونے اور میرے رسول اللہ ہونے کی گواہی نہیں دیتے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ نفاق تو نہیں ہے۔ انہوں نے بات کو لوٹاتے ہوئے کہا: اے اللہ کے رسول! رب کعبہ کی قسم! ہم ہلاک ہو گئے ہیں. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچہا: وہ کیسے؟ انہوں نے کہا: ہمیں نفاق کا خطرہ ہے، نفاق کا. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ اللہ تعالیٰ کے معبود برحق ہونے اور میرے رسول اللہ ہونے کی شہادت نہیں دیتے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تو نفاق نہیں ہے۔ انہوں نے تیسری دفعہ یہی بات دہرائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی وہی جواب دیا کہ یہ نفاق تو نہیں ہے۔ انہوں نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا: اے اللہ کے رسول! جب ہم آپ کے پاس ہوتے ہیں تو مخصوص (مذہبی) حالت پر ہوتے ہیں، لیکن جب آپ کے پاس سے چلے جاتے ہیں تو دنیا اور اہل دنیا ہم کو مغموم و فکرمند کر دیتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم میرے پاس سے نکل کر بھی اسی (اسلامی) حالت پر برقرار رہتے جس پر میری مجلس میں ہوتے ہو تو مدینہ کے راستوں میں فرشتے تم سے مصافحہ کرتے .
2122. یوسف علیہ السلام اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عاجزی
“ यूसुफ़ अलैहिस्सलाम और आप ﷺ की नम्रता
حدیث نمبر: 3151
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (لو كنت انا لاسرعت الإجابة، وما ابتغيت العذر).- (لو كنتُ أنا لأسرعتُ الإجابةَ، وما ابتغيتُ العُذْرَ).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: «ارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ فَاسْأَلْهُ مَا بَالُ النِّسْوَةِ اللَّاتِي قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ إِنَّ رَبِّي بِكَيْدِهِنَّ عَلِيمٌ» (یوسف نے کہا:) تو اپنے بادشاہ کے پاس لوٹ جا اور اس سے دریافت کر کہ ہاتھ کاٹنے والی عورتوں کا کیا خیال ہے، بیشک میرا رب ان کے مکر کو جاننے والا ہے۔ (۱۲-يوسف:۵۰) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں ہوتا تو جلدی قبول کر لیتا اور عذر تلاش نہ کرتا۔
2123. اسلام کی حالت میں ملنے والی عمر انتہائی قیمتی ہے
“ इस्लाम की हालत में मिलने वाला जीवन बहुत अनमोल है
حدیث نمبر: 3152
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ليس احد افضل عند الله من مؤمن يعمر في الإسلام، لتسبيحه وتكبيره وتهليله".-" ليس أحد أفضل عند الله من مؤمن يعمر في الإسلام، لتسبيحه وتكبيره وتهليله".
سیدنا عبداللہ بن شداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ بنو عذرہ کے چند لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور اسلام قبول کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون ان کو کفایت کرے گا؟ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں۔ وہ طلحہ کے پاس ٹھہرے رہے۔ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا، ان میں سے بھی ایک آدمی شریک ہوا اور شہید ہو گیا۔ (کچھ عرصے کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرا لشکر بھیجا، ان میں سے بھی ایک دوسرا آدمی شریک ہوا اور وہ بھی شہید ہو گیا، پھر (کچھ عرصے کے بعد) تیسرا آدمی اپنے بستر پر طبعی موت مر گیا. سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے خواب میں ان تینوں کو جنت میں دیکھا، کیا دیکھتا ہوں کہ اپنے بستر پر طبعی موت مرنے والا سب سے آگے ہے، اس کے پیچھے دوسرے نمبر پر شہید ہونے والا ہے اور آخر میں سب سے پہلے شہید ہونے والا ہے۔ مجھے (ان مراتب سے) بڑی تشویش ہوئی، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور یہ خواب بیان کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کو اس سے کیوں تعجب ہوا؟ وہ مومن سب سے افضل ہے، جسے اسلام کی زندگی نصیب ہوتی ہے، کیونکہ وہ (اپنی عمر میں) «سبحان الله، الحمدلله، لا اله الا الله» کہتا رہتا ہے۔
2124. سات سات دفعہ جنت کا سوال اور جہنم سے پناہ مانگنی چاہیے
“ सात सात दफ़ा जन्नत मांगना और जहन्नम से शरण मांगनी चाहिए ”
حدیث نمبر: 3153
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ما استجار عبد من النار سبع مرات في يوم إلا قالت النار: يا رب إن عبدك فلانا قد استجارك مني فاجره، ولا يسال الله عبد الجنة في يوم سبع مرات إلا قالت الجنة: يا رب! إن عبدك فلانا سالني فادخله الجنة".-" ما استجار عبد من النار سبع مرات في يوم إلا قالت النار: يا رب إن عبدك فلانا قد استجارك مني فأجره، ولا يسأل الله عبد الجنة في يوم سبع مرات إلا قالت الجنة: يا رب! إن عبدك فلانا سألني فأدخله الجنة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندہ آگ سے بچنے کے لیے ایک دن میں سات دفعہ پناہ نہیں مانگتا مگر آگ کہتی ہے: اے میرے رب! تیرے فلاں بندے نے مجھ سے تیری پناہ طلب کی ہے، تو اسے پناہ دے دے . اسی طرح جب آدمی ایک دن میں اللہ تعالیٰ سے سات دفعہ جنت کا سوال کرتا ہے تو جنت کہتی ہے: اے میرے رب! تیرے فلاں بندے نے تجھ سے میرا سوال کیا ہے، تو اسے جنت میں داخل کر دے .
2125. استغفار کی فضیلت
“ अस्तग़फ़ार की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 3154
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" من احب ان تسره صحيفته، فيكثر فيها من الاستغفار".-" من أحب أن تسره صحيفته، فيكثر فيها من الاستغفار".
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی یہ بات پسند کرتا ہے کہ اس کا نامہ اعمال اسے خوش کرے تو وہ کثرت سے استغفار کیا کرے۔
2126. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سو سو دفعہ بخشش طلب کرنا
“ आप ﷺ का सौ सौ दफ़ा क्षमा मांगना ”
حدیث نمبر: 3155
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ما اصبحت غداة قط إلا استغفرت الله فيها مائة مرة".-" ما أصبحت غداة قط إلا استغفرت الله فيها مائة مرة".
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اس حال میں کہ ہم بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بھی میں صبح کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ سے سو دفعہ بخشش طلب کرتا ہوں۔

Previous    23    24    25    26    27    28    29    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.