سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
क़ुरआन की फ़ज़ीलत, दुआएं, अल्लाह की याद और दम करना
2108. اصحاب بدر کے لیے دعائے نبوی اور اس کے ثمرات
“ बदर वालों के लिए नबी ﷺ की दुआ और उसका फल ”
حدیث نمبر: 3136
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اللهم إنهم حفاة فاحملهم، اللهم إنهم عراة فاكسهم، اللهم إنهم جياع فاشبعهم".-" اللهم إنهم حفاة فاحملهم، اللهم إنهم عراة فاكسهم، اللهم إنهم جياع فأشبعهم".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بدر والے دن تین سو پندرہ (‏‏‏‏فوجی صحابہ) کو لے کر نکلے اور یہ دعا فرمائی: اے اللہ! یہ برہنہ پا ہیں، تو ان کو سواریاں دے دے۔ اے اللہ! یہ ننگے ہیں، تو ان کو لباس پہنا دے۔ اے اللہ! یہ بھوکے ہیں، تو ان کے سیر کر دے۔ سو اللہ تعالیٰ نے بدر والے دن فتح نصیب فرمائی، پس جب وہ لوٹے تو ہر آدمی ایک یا دو اونٹ لے کر لوٹا، انہیں ملبوسات بھی مل گئے اور وہ سیر بھی ہو گئے۔
2109. مخلوقات خدا کو دیکھ کر خالق کو یاد کرنا
“ अल्लाह के जीव को देख कर बनाने वाले यानि अल्लाह को याद करना ”
حدیث نمبر: 3137
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (إن خيار عباد الله: الذين يراعون الشمس والقمر والنجوم والاظلة؛ لذكر الله عز وجل).- (إن خيارَ عِباد اللهِ: الذين يراعُونَ الشّمسَ والقمرَ والنُّجومَ والأظلّة؛ لذكر الله عزّ وجل).
سیدنا ابن ابواوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے بہترین بندے وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کے لیے سورج، چاند ستاروں اور سایہ دار چیزوں کو ملحوظ رکھتے ہیں۔
2110. زنا کی اجازت مانگنے والے کو سمجھانے کا انداز نبوی اور اس کے لیے دعا
“ ज़िना की अनुमति मांगने वाले को समझाने का नबी ﷺ का तरीक़ा और उसके लिए दुआ ”
حدیث نمبر: 3138
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اللهم اغفر ذنبه، وطهر قلبه، وحصن فرجه".-" اللهم اغفر ذنبه، وطهر قلبه، وحصن فرجه".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک نوجوان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے زنا کی اجازت دیجئیے۔ لوگ اس کی طرف متوجہ ہوئے اسے ڈانٹ ڈپٹ کی اور کہا: اوئے رک جا، اوئے رک جا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ذرا قریب ہو۔ وہ آپ کے قریب آیا اور بیٹھ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: کیا تم اس چیز کو اپنی ماں کے لیے پسند کرتے ہو؟ اس نے کہا: مجھے اللہ آپ پر قربان کرے، نہیں، اللہ کی قسم! (‏‏‏‏نہیں)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ بھی اپنی ماؤں کے لیے اس (‏‏‏‏خباثت) کو پسند نہیں کرتے، (‏‏‏‏ اچھا یہ بتاؤ کہ) کیا تم اسے اپنی بیٹی کے لیے پسند کرو گے؟ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں آپ پر قربان ہوں، نہیں، اللہ کی قسم! (‏‏‏‏ نہیں)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسی طرح لوگ ہیں کہ وہ بھی اپنی بیٹیوں کے لیے اس چیز کو ناپسند کرتے ہیں، (‏‏‏‏ اچھا یہ بتاؤ کہ) کیا تم اسے اپنی بہن کے لیے پسند کرو گے؟ اس نے کہا: اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر قربان کر دے، نہیں، اللہ کی قسم! (‏‏‏‏نہیں)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ بھی اس چیز کو اپنے بہنوں کے لیے ناپسند کرتے ہیں، (‏‏‏‏اچھا یہ بتاؤ کہ) کیا تم اسے اپنی پھوپھی کے لیے پسند کرو گے؟ اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں آپ پر قربان ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیری طرح لوگ بھی اپنے پھوپھیوں کے لیے اسے ناپسند کرتے ہیں، (‏‏‏‏اچھا یہ بتاؤ کہ) کیا تم اسے اپنی خالہ کے لیے پسند کرو گے؟ اس نے کہا: میں آپ پر قربان ہوں، نہیں، اللہ کی قسم! (‏‏‏‏نہیں)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ بھی اس چیز کو اپنی خالاؤں کے لیے ناپسند کرتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اپنا ہاتھ رکھا اور یہ دعا دی: اے اللہ! اس کے گناہ بخش دے اور اس کی شرمگاہ کی حفاظت فرما۔ اس کے بعد وہ نوجوان کسی چیز کی طرف متوجہ نہیں ہوتا تھا۔
2111. اولیا اللہ کی علامت
“ अल्लाह तआला के दोस्तों की निशानियां ”
حدیث نمبر: 3139
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اولياء الله الذين إذا رءوا ذكر الله".-" أولياء الله الذين إذا رءوا ذكر الله".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے اولیاء وہ ہیں کہ جنہیں دیکھ کر اللہ یاد آ جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 3140
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اولياء الله هم الذين يذكر الله لرؤيتهم".-" أولياء الله هم الذين يذكر الله لرؤيتهم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان «أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّـهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ» (۱۰-يونس:۶۲) خبردار! بیشک اللہ کے اولیا پر کوئی خوف نہ ہو گا اور نہ وہ غمزدہ ہوں گے کے بارے میں فرمایا: اللہ کے اولیاء وہ لوگ ہیں، جنہیں دیکھ کر اللہ یاد آ جاتا ہے۔
2112. وزن میں بھاری اذکار
“ वज़न में भारी शब्द ”
حدیث نمبر: 3141
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" بخ بخ - واشار بيده لخمس - ما اثقلهن في الميزان: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله اكبر والولد الصالح يتوفى للمرء المسلم فيحتسبه".-" بخ بخ - وأشار بيده لخمس - ما أثقلهن في الميزان: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر والولد الصالح يتوفى للمرء المسلم فيحتسبه".
سیدنا ابوسلمی رضی اللہ عنہ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے، سے روایت ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واہ! واہ! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی کے ساتھ پانچ کا اشارہ کیا اور فرمایا: (‏‏‏‏یہ اذکار) ترازو میں کتنے بھاری ہوں گے: «سبحان الله» ‏‏‏‏، «الحمد لله»، «لا اله الا الله، الله اكبر» (‏‏‏‏اور پانچویں چیز) فوت ہونے والا کسی کا نیک بیٹا ہے، کہ اس کا باپ اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید رکھ کر صبر کرتا ہے۔
2113. سرداران قریش پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا اور اس کی قبولیت
“ क़ुरैश के सरदारों के लिए आप ﷺ की बद-दुआ और उसका स्वीकार हो जाना ”
حدیث نمبر: 3142
Save to word مکررات اعراب Hindi
ـ (كان إذا دعا دعا ثلاثا، وإذا سال سال ثلاثا).ـ (كان إذا دعَا دعَا ثلاثاً، وإذا سألَ سألَ ثلاثاً).
سیدنا عبدللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے پاس نماز پڑھ رہے تھے، ابوجہل اور اس کے حواری وہاں بیٹھے ہوئے تھے اور ایک دن پہلے کچھ اونٹنیاں ذبح کی گئی تھیں۔ ابوجہل نے (‏‏‏‏موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے) کہا: کون ہے جو بنو فلاں کی ذبح شدہ اونٹنیوں کی اوجھڑیاں لائے اور محمد (‏‏‏‏ صلی اللہ علیہ وسلم ) جب سجدہ کرے تو اس کے اوپر رکھ دے؟ (‏‏‏‏جواباً) ایک بدبخت ترین شخص اٹھا، اوجھڑیاں اٹھا کر لایا اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو اوپر رکھ دیں۔ (‏‏‏‏یہ دیکھ کر) وہ تکلفاً ہنسنے اور ایک دوسرے پر گرنے لگے، میں کھڑا (‏‏‏‏سب کچھ) دیکھ رہا تھا، میں نے کہا: اگر میں صاحب قدرت ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ سے ہٹا دیتا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں پڑے رہے اور سر نہ اٹھایا۔ کسی آدمی نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو جاکر اطلاع دی۔ وہ، جو ابھی تک بچی تھیں، آئیں، انہیں ہٹایا، پھر ان پر متوجہ ہوئیں اور انہیں برا بھلا کہا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو بآواز بلند ان کے لیے بددعائیں کیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بددعا کرتے تو تین دفعہ کرتے اور اسی طرح جب (‏‏‏‏ اللہ تعالیٰ سے) سوال کرتے تو تین دفعہ کرتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! قریش کی گرفت کر۔ (‏‏‏‏یہ بددعا تین دفعہ کی)۔ جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنی تو ان کی ہنسی رک گئی اور وہ خوفزدہ ہو گئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ابوجہل بن ہشام، عتبہ بن ربیعہ، شیبہ بن ربیعہ، ولید بن عقبہ، امیہ بن خلف اور عقبہ بن عامر کا مؤاخذہ (‏‏‏‏اور گرفت) کر۔ ایک ساتویں آدمی کا نام بھی لیا تھا، مجھے وہ یاد نہیں رہا۔ اس ذات کی قسم جس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ بھیجا! میں نے ان سب کو بدر والے دن پچھڑا ہوا دیکھا، پھر انہیں گھسیٹ کر بدر کے کنویں میں ڈال دیا گیا۔
2114. فقر و فاقہ اور ظلم و ستم سے پناہ مانگنا
“ ग़रीबी ، भुकमरी ، रुस्वाई और अत्याचार से अल्लाह की शरण मांगना ”
حدیث نمبر: 3143
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" تعوذوا بالله من الفقر والقلة والذلة وان تظلم او تظلم".-" تعوذوا بالله من الفقر والقلة والذلة وأن تظلم أو تظلم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو فقر و فاقہ سے، قلت مال سے، ذلت و رسوائی سے اور اس بات سے تم پر ظلم کیا جائے یا تم ظلم کرو۔
2115. نصف رات قبولیت کا وقت ہے
“ आधी रात में की गई दुआ स्वीकार की जाती है
حدیث نمبر: 3144
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" تفتح ابواب السماء نصف الليل، فينادي مناد: هل من داع فيستجاب له، هل من سائل فيعطى، هل من مكروب فيفرج عنه، فلا يبقى مسلم يدعو بدعوة إلا استجاب الله عز وجل له إلا زانية تسعى بفرجها او عشارا".-" تفتح أبواب السماء نصف الليل، فينادي مناد: هل من داع فيستجاب له، هل من سائل فيعطى، هل من مكروب فيفرج عنه، فلا يبقى مسلم يدعو بدعوة إلا استجاب الله عز وجل له إلا زانية تسعى بفرجها أو عشارا".
سیدنا عثمان بن ابوعاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نصف رات کو آسمان کے کھول دیے جاتے ہیں اور ایک اعلان کرنے والا آواز لگاتا ہے: کوئی ہے پکارنے والا کہ اس کی دعا قبول کی جائے، کیا کوئی ہے سوال کرنے والا کہ اس کو عطا کیا جائے اور کیا کوئی ہے تکلیف زدہ کہ اس کی تکلیف دور کر دی جائے۔ کوئی ایسا مسلمان نہیں ہوتا کہ وہ دعا کرے اور اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول نہ کرے، مگر زانی عورت جو اپنی شرمگاہ کےذریعے کمائی کرتی ہے اور ٹیکس وصول کنندہ (‏‏‏‏ان دو کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں)۔
2116. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لیے دعا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے قبولیت کا انداز
“ आप ﷺ की उम्मत के लिए दुआ और उसका स्वीकार हो जाना
حدیث نمبر: 3145
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن الله استقبل بي الشام، وولى ظهري اليمن، ثم قال لي: يا محمد إني قد جعلت لك ما تجاهك غنيمة ورزقا، وما خلف ظهرك مددا، ولا يزال الله يزيد او قال يعز الإسلام واهله، وينقص الشرك واهله، حتى يسير الراكب بين كذا - يعني البحرين - لا يخشى إلا جورا، وليبلغن هذا الامر مبلغ الليل".-" إن الله استقبل بي الشام، وولى ظهري اليمن، ثم قال لي: يا محمد إني قد جعلت لك ما تجاهك غنيمة ورزقا، وما خلف ظهرك مددا، ولا يزال الله يزيد أو قال يعز الإسلام وأهله، وينقص الشرك وأهله، حتى يسير الراكب بين كذا - يعني البحرين - لا يخشى إلا جورا، وليبلغن هذا الأمر مبلغ الليل".
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۂ ابراہیم کی یہ آیت تلاوت کی: «رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي» (۱۴-إبراهيم:۳۶) اے میرے ربّ! انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کر دیا، سو جو میری پیروی کرے گا وہ مجھ سے ہو گا۔ اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: «إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ» (۵-المائدة:۱۱۸) (‏‏‏‏اے اللہ!) اگر تو ان کو عذاب دینا چاہے تو وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو تو غالب حکمت والا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور فرمایا: اے اللہ! میری امت، میری امت۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رونے لگے گئے۔ (‏‏‏‏ا‏‏‏‏دھر) اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے جبریل محمد (‏‏‏‏ ‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏ صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس جاؤ اور ان سے دریافت کرو، حالانکہ تیرا ربّ جانتا ہے، کہ آپ کیوں روتے ہیں؟ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا۔ آپ نے اسے ساری بات بتائی، حالانکہ وہ جانتا تھا، سو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے جبریل! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاؤ اور کہو: ہم تجھے تیری امت کے بارے میں راضی کر دیں گے اور تجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچائیں گے۔

Previous    22    23    24    25    26    27    28    29    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.