-" من قطع رحما او حلف على يمين فاجرة راى وباله قبل ان يموت".-" من قطع رحما أو حلف على يمين فاجرة رأى وباله قبل أن يموت".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قطع رحمی کی یا جھوٹی قسم اٹھائی، وہ مرنے سے پہلے اس کا وبال دیکھ لے گا۔“
-" من كان يؤمن بالله واليوم الآخر، فلا يلبس حريرا ولا ذهبا".-" من كان يؤمن بالله واليوم الآخر، فلا يلبس حريرا ولا ذهبا".
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو، وہ ریشم پہنے نہ سونا۔“
-" من كف غضبه كف الله عنه عذابه ومن خزن لسانه ستر الله عورته ومن اعتذر إلى الله قبل الله عذره".-" من كف غضبه كف الله عنه عذابه ومن خزن لسانه ستر الله عورته ومن اعتذر إلى الله قبل الله عذره".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے غصے پر قابو پایا، اللہ تعالیٰ اس سے اپنا عذاب روک لے گا۔ جس نے اپنی زبان کی حفاظت کی، اللہ تعالیٰ اس کے عیوب پر پردہ ڈالے گا اور جس نے اللہ تعالیٰ سے معذرت کی، وہ اس کا عذر قبول کرے گا۔“
-" من لا يرحم لا يرحم، ومن لا يغفر لا يغفر له، ومن لا يتب لا يتب عليه".-" من لا يرحم لا يرحم، ومن لا يغفر لا يغفر له، ومن لا يتب لا يتب عليه".
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ( مخلوق پر) رحم نہیں کرتا، ( اللہ تعالیٰ کی طرف سے) اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔ جو ( مخلوق کو) معاف نہیں کرتا، ( اللہ تعالیٰ کی طرف سے) اس کی بخشش نہیں ہوتی اور جو (اللہ کی طرف) توبہ نہیں کرتا، اسے (اس کی طرف سے) معاف نہیں کیا جاتا۔“
-" من يكن في حاجة اخيه يكن الله في حاجته".-" من يكن في حاجة أخيه يكن الله في حاجته".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرتا ہے۔“
-" المؤمن الذي يخالط الناس ويصبر على اذاهم خير من الذي لا يخالط الناس ولا يصبر على اذاهم".-" المؤمن الذي يخالط الناس ويصبر على أذاهم خير من الذي لا يخالط الناس ولا يصبر على أذاهم".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مومن لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہتا ہے اور ان کی تکالیف پر صبر کرتا ہے، وہ اس سے بہتر ہے جو نہ تو لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہتا ہے اور نہ ہی ان کی اذیتوں پر صبر کرتا ہے۔“
-" المؤمن مالفة، ولا خير فيمن لا يالف ولا يؤلف".-" المؤمن مألفة، ولا خير فيمن لا يألف ولا يؤلف".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن تو وہ ہے جو مانوس ہوتا ہے اور جس سے مانوس ہوا جاتا ہے۔ اس آدمی میں کوئی خیر و بھلائی نہیں جو نہ کسی سے مانوس ہوتا ہے اور نہ کوئی اس سے مانوس ہوتا ہے۔“
-" المؤمن يالف ويؤلف ولا خير فيمن لا يالف، ولا يؤلف وخير الناس انفعهم للناس".-" المؤمن يألف ويؤلف ولا خير فيمن لا يألف، ولا يؤلف وخير الناس أنفعهم للناس".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن (لوگوں سے) مانوس ہوتا ہے اور (لوگ اس سے) مانوس ہوتے ہیں۔ اس آدمی میں کوئی خیر نہیں جو نہ خود کسی سے مانوسں ہوتا ہے اور نہ کوئی اس سے مانوس ہوتا ہے۔ اور لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو دوسرے لوگوں کے لیے زیادہ مفید ہو۔“
-" نح الاذى عن طريق المسلمين".-" نح الأذى عن طريق المسلمين".
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کسی ایسے عمل پر میری رہنمائی فرمائیں جس سے میں فائدہ حاصل کر سکوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کر۔“
-" نهى عن الصور في البيت، ونهى الرجل ان يصنع ذلك".-" نهى عن الصور في البيت، ونهى الرجل أن يصنع ذلك".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا خیال ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں تصاویر رکھنے سے منع فرمایا اور اس بات سے بھی منع فرمایا کہ آدمی تصویریں بنائے۔