Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
غصے پر قابو پانے کا صلہ، اللہ تعالیٰ سے معذرت کرنا
حدیث نمبر: 2856
-" من كف غضبه كف الله عنه عذابه ومن خزن لسانه ستر الله عورته ومن اعتذر إلى الله قبل الله عذره".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے غصے پر قابو پایا، اللہ تعالیٰ اس سے اپنا عذاب روک لے گا۔ جس نے اپنی زبان کی حفاظت کی، اللہ تعالیٰ اس کے عیوب پر پردہ ڈالے گا اور جس نے اللہ تعالیٰ سے معذرت کی، وہ اس کا عذر قبول کرے گا۔