-" كان يحمل ماء زمزم في الاداوى والقرب وكان يصب على المرضى ويسقيهم".-" كان يحمل ماء زمزم في الأداوى والقرب وكان يصب على المرضى ويسقيهم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ اپنے ساتھ آب زمزم اٹھا کر لے جاتی تھیں اور کہتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی برتنوں اور مشکیزوں میں زمزم کا پانی لے جاتے تھے اور مریضوں پر ڈالتے اور ان کو پلاتے تھے۔
-" قاطع السدر، يصوب الله راسه في النار".-" قاطع السدر، يصوب الله رأسه في النار".
بھز بن حکیم اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بیری کاٹنے والے کو جہنم میں نیچا کرے گا۔“
-" من قطع سدرة صوب الله راسه في النار (يعني من سدر الحرم)".-" من قطع سدرة صوب الله رأسه في النار (يعني من سدر الحرم)".
سیدنا عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بیری کاٹی، اللہ تعالیٰ اس کو آگ میں جھکائے گا۔“ آپ کی مراد حرم کی بیری تھی۔
-" كان إذا كان قبل التروية بيوم خطب الناس، فاخبرهم بمناسكهم".-" كان إذا كان قبل التروية بيوم خطب الناس، فأخبرهم بمناسكهم".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم الترویہ سے ایک دن پہلے لوگوں سے خطاب کیا اور ان کو مناسک حج سے آگاہ کیا۔
-" كان يضع صدره ووجهه وذراعيه وكفيه بين الركن والباب. يعني في الطواف".-" كان يضع صدره ووجهه وذراعيه وكفيه بين الركن والباب. يعني في الطواف".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوران طواف اپنا سینہ، چہرہ اور دونوں بازو اور دونوں ہتھیلیاں رکن اور دروازے کے درمیان رکھتے تھے۔