صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ
حدیث نمبر: 1562
Save to word اعراب
حدثنا ابو موسى ، حدثني الضحاك بن مخلد ، اخبرنا سفيان ، حدثني عبد الله بن ابي بكر ، عن سعيد بن المسيب ، عن ابي سعيد الخدري ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " وخير صفوف الرجال المقدم، وشرها المؤخر، وخير صفوف النساء المؤخر، وشرها المقدم، يا معشر النساء، إذا سجد الرجال، فاحفظن ابصاركن" . قلت لعبد الله: مم ذاك؟ قال: من ضيق الإزارحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَخَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ الْمُقَدَّمُ، وَشَرُّهَا الْمُؤَخَّرُ، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ الْمُؤَخَّرُ، وَشَرُّهَا الْمُقَدَّمُ، يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، إِذَا سَجَدَ الرِّجَالُ، فَاحْفَظْنَ أَبْصَارَكُنَّ" . قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ: مِمَّ ذَاكَ؟ قَالَ: مِنْ ضِيقِ الإِزَارِ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مردوں کی بہترین صفیں اگلی ہیں اور ان کی بدترین صفیں پچھلی ہیں اور عورتوں کی بہترین صفیں پچھلی ہیں اور ان کی بری صفیں اگلی ہیں اے عورتوں کی جماعت، جب مرد سجدہ کریں تو تم اپنی نظروں کی حفاظت کرنا (تاکہ ان کے ستر پر نظر نہ پڑے)۔ امام سفیان کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن ابی بکر سے پوچھا کہ (آپ نے عورتوں کو) یہ حُکم کیوں دیا؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ تنگ اور مختصر تہبند ہونے کی وجہ سے۔

تخریج الحدیث: اسناده صحيح
1024. (73) بَابُ اسْتِحْبَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِ فِي مَيْمَنَةِ الصَّفِّ
1024. مقتدی کا پہلی صف میں دائیں جانب کھڑے ہونا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1563
Save to word اعراب
نا محمد بن بشار ، نا ابو احمد ، نا مسعر ، عن ثابت بن عبيد ، عن البراء بن عازب. ح وحدثنا سلم بن جنادة ، حدثنا وكيع ، عن مسعر ، عن ثابت بن عبيد ، عن البراء بن عازب وهذا حديث بندار، قال: كنا إذا صلينا خلف رسول الله صلى الله عليه وسلم احببنا ان نكون عن يمينه، فسمعته يقول حين انصرف:" رب قني عذابك يوم تبعث عبادك" . ولم يقل سلم، حين انصرفنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا أَبُو أَحْمَدَ ، نا مِسْعَرٌ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ. ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ وَهَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ، قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْبَبْنَا أَنْ نَكُونَ عَنْ يَمِينِهِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ حِينَ انْصَرَفَ:" رَبِّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ" . وَلَمْ يَقُلْ سَلْمٌ، حِينَ انْصَرَفَ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہم آپ کی دائیں جانب کھڑے ہونا پسند کرتے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز سے فارغ ہو کر یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا: «‏‏‏‏رَبِّ قِنِيْ عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ» ‏‏‏‏ اے میرے پروردگار، مجھے اپنے عذاب سے اس دن بچانا، جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔ جناب سلم بن جنادہ کی روایت میں یہ الفاظ نہیں ہیں کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا) نماز سے فارغ ہو کر پڑھی۔

تخریج الحدیث: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 1564
Save to word اعراب
نا عبد الجبار بن العلاء ، حدثنا سفيان ، عن مسعر ، عن ثابت بن عبيد ، عن يزيد بن البراء ، عن ابيه ، قال:" كان يعجبنا ان نصلي مما يلي يمين رسول الله صلى الله عليه وسلم ؛ لانه كان يبدا بالسلام عن يمينه" نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْبَرَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" كَانَ يُعْجِبُنَا أَنْ نُصَلِّيَ مِمَّا يَلِي يَمِينَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؛ لأَنَّهُ كَانَ يَبْدَأُ بِالسَّلامِ عَنْ يَمِينِهِ"
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں جانب کھڑے ہوکر نماز پڑھنا پسند کرتے تھے کیونکہ آپ اپنی دائیں جانب سلام پھیرتے تھے۔

تخریج الحدیث:
حدیث نمبر: 1565
Save to word اعراب
نا احمد بن عبدة ، اخبرنا ابو احمد ، نا مسعر ، عن ثابت بن عبيد ، عن ابن البراء ، عن البراء بن عازب ، قال: كنا إذا صلينا خلف رسول الله صلى الله عليه وسلم احببنا ان نكون عن يمينه. وسمعته يقول حين انصرف:" رب قني عذابك يوم تبعث عبادك" نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، نا مِسْعَرٌ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ الْبَرَاءِ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْبَبْنَا أَنْ نَكُونَ عَنْ يَمِينِهِ. وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ حِينَ انْصَرَفَ:" رَبِّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ"
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہم آپ کی دائیں طر ف کھڑے ہونا پسند کرتے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز سے فارغ ہو کر یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا «‏‏‏‏رَبِّ قِنِيْ عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ» ‏‏‏‏ اے میرے پروردگار، جس دن تو اپنے بندوں کو اُٹھائے گا، اس دن مجھے اپنے عذاب سے محفوظ رکھنا۔

تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
1025. (74) بَابُ فَضْلِ تَلْيِينِ الْمَنَاكِبِ فِي الْقِيَامِ فِي الصُّفُوفِ
1025. صفوں میں کھڑے ہوتے وقت کندھوں کو نرم رکھنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1566
Save to word اعراب
نا بندار ، نا ابو عاصم ، حدثنا جعفر بن يحيى ، ثنا عمي عمارة بن ثوبان ، عن عطاء بن ابي رباح ، عن ابن عباس ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " خيركم الينكم مناكب في الصلاة" نا بُنْدَارٌ ، نا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا عَمِّي عُمَارَةُ بْنُ ثَوْبَانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَيْرُكُمْ أَلْيَنُكُمْ مَنَاكِبَ فِي الصَّلاةِ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو نماز میں کندھوں کو نرم رکھتا ہے۔

تخریج الحدیث: اسناده حسن
1026. (75) بَابُ طَرْدِ الْمُصْطَفِّينَ بَيْنَ السَّوَارِي عَنْهَا
1026. ستونوں کے درمیان صفیں بنانے والوں کو وہاں سے ہٹانے کا بیان
حدیث نمبر: 1567
Save to word اعراب
سیدنا قرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کے لئے (صفیں بنانے سے) منع کیا جاتا تھا اور ہمیں وہاں سے ہٹا دیا جاتا تھا۔

تخریج الحدیث: اسناده حسن
1027. (76) بَابُ النَّهْيِ عَنِ الِاصْطِفَافِ بَيْنَ السَّوَارِي
1027. ستونوں کے درمیان صفیں بنانا منع ہے
حدیث نمبر: 1568
Save to word اعراب
جناب عبدالحمید بن محمود بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پہلومیں کھڑے ہوکر نماز پڑھی۔ ہجوم کی وجہ سے ہم ستونوں تک پہنچ گئے تو اُنہوں نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں اس کام سے بچتے تھے۔

تخریج الحدیث: اسناده صحيح
1028. (77) بَابُ الزَّجْرِ عَنْ صَلَاةِ الْمَأْمُومِ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ
1028. مقتدی کا صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھنا منع ہے
حدیث نمبر: Q1569
Save to word اعراب
والبيان ان صلاته خلف الصف وحده غير جائزة، يجب عليه استقبالها، وان قوله: لا صلاة له من الجنس الذي نقول: إن العرب تنفي الاسم عن الشيء لنقصه عن الكمالوَالْبَيَانُ أَنَّ صَلَاتَهُ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ غَيْرُ جَائِزَةٍ، يَجِبُ عَلَيْهِ اسْتِقْبَالُها، وَأَنَّ قَوْلَهُ: لَا صَلَاةَ لَهُ مِنَ الْجِنْسِ الَّذِي نَقُولُ: إِنَّ الْعَرَبَ تَنْفِي الِاسْمَ عَنِ الشَّيْءِ لِنَقْصِهِ عَنِ الْكَمَالِ

تخریج الحدیث:
حدیث نمبر: 1569
Save to word اعراب
نا احمد بن المقدام ، حدثنا ملازم بن عمرو ، حدثني جدي عبد الله بن بدر ، عن عبد الرحمن بن علي بن شيبان ، عن ابيه علي بن شيبان ، وكان احد الوفد، قال: صلينا خلفه يعني النبي صلى الله عليه وسلم، فقضى نبي الله صلى الله عليه وسلم الصلاة، فراى رجلا فردا يصلي خلف الصف، فوقف عليه نبي الله صلى الله عليه وسلم حتى قضى صلاته، ثم قال له: " استقبل صلاتك، فلا صلاة لفرد خلف الصف" نا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، حَدَّثَنَا مُلازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنِي جَدِّي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ ، وَكَانَ أَحَدَ الْوَفْدِ، قَالَ: صَلَّيْنَا خَلْفَهُ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَضَى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلاةَ، فَرَأَى رَجُلا فَرْدًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ، فَوَقَفَ عَلَيْهِ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى قَضَى صَلاتَهُ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: " اسْتَقْبِلْ صَلاتَكَ، فَلا صَلاةَ لِفَرْدٍ خَلْفَ الصَّفِّ"
سیدنا علی بن شیبان رضی اللہ عنہ جو کہ وفد کے رکن تھے، فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمّل کی تو ایک شخص کو دیکھا جو صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھ رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کے پاس کھڑے ہوگئے، یہاں تک کہ اُس نے اپنی نماز مکمّل کرلی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے کہا: اپنی نماز دوبارہ پڑھو کیونکہ صف کے پیچھے اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہوتی ـ

تخریج الحدیث: اسناده صحيح
حدیث نمبر: 1570
Save to word اعراب
قال ابو بكر: وفي اخبار وابصة بن معبد: راى رجلا صلى خلف الصف وحده، فامره ان يعيد الصلاة. واحتج بعض اصحابنا وبعض من قال بمذهب العراقيين في إجازة صلاة الماموم خلف الصف وحده بما هو بعيد الشبه من هذه المسالة، احتجوا بخبر انس بن مالك" انه صلى وامراة خلف النبي صلى الله عليه وسلم، فجعله عن يمينه، والمراة خلف ذلك"، فقالوا: إذا جاز للمراة ان تقوم خلف الصف وحدها، جاز صلاة المصلي خلف الصف وحده! وهذا الاحتجاج عندي غلط ؛ لان سنة المراة ان تقوم خلف الصف وحدها إذا لم تكن معها امراة اخرى، وغير جائز لها ان تقوم بحذاء الإمام، ولا في الصف مع الرجال، والماموم من الرجال إن كان واحدا، فسنته ان يقوم عن يمين إمامه، وإن كانوا جماعة قاموا في صف خلف الإمام، حتى يكمل الصف الاول، ولم يجز للرجل ان يقوم خلف الإمام والماموم واحد، ولا خلاف بين اهل العلم ان هذا الفعل لو فعله فاعل، فقام خلف إمام، وماموم قد قام عن يمينه، خلاف سنة النبي صلى الله عليه وسلم، وإن كانوا قد اختلفوا في إيجاب إعادة الصلاة، والمراة إذا قامت خلف الصف ولا امراة معها ولا نسوة فاعلة ما امرت به، وما هو سنتها في القيام. والرجل إذا قام في الصف وحده فاعل ما ليس من سنته، إذ سنته ان يدخل الصف فيصطف مع المامومين، فكيف يكون ان يشبه ما زجر الماموم عنه مما هو خلاف سنته في القيام، بفعل امراة فعلت ما امرت به، مما هو سنتها في القيام خلف الصف وحدها؟ فالمشبه المنهي عنه بالمامور به مغفل بين الغفلة، مشبه بين فعلين متضادين، إذ هو مشبه منهيا عنه بمامور به. فتدبروا هذه اللفظة يبن لكم بتوفيق خالقنا حجة ما ذكرنا. وزعم مخالفونا من العراقيين في هذه المسالة ان المراة لو قامت في الصف مع الرجال حيث امر الرجل ان يقوم، افسدت صلاة من عن يمينها، ومن عن شمالها، والمصلي خلفها، والرجل مامور عندهم ان يقوم في الصف مع الرجال، فكيف يشبه فعل امراة لو فعلت افسدت صلاة ثلاثة من المصلين، بفعل من هو مامور بفعله؟ إذا فعله لا يفسد فعله صلاة احدقَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَفِي أَخْبَارِ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ: رَأَى رَجُلا صَلَّى خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُعِيدَ الصَّلاةَ. وَاحْتَجَّ بَعْضُ أَصْحَابِنَا وَبَعْضُ مَنْ قَالَ بِمَذْهَبِ الْعِرَاقِيِّينَ فِي إِجَازَةِ صَلاةِ الْمَأْمُومِ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ بِمَا هُوَ بَعِيدُ الشَّبَهِ مِنْ هَذِهِ الْمَسْأَلَةِ، احْتَجُّوا بِخَبَرِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ" أَنَّهُ صَلَّى وَامْرَأَةٌ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَهُ عَنْ يَمِينِهِ، وَالْمَرْأَةَ خَلْفَ ذَلِكَ"، فَقَالُوا: إِذَا جَازَ لِلْمَرْأَةِ أَنْ تَقُومَ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهَا، جَازَ صَلاةُ الْمُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ! وَهَذَا الاحْتِجَاجُ عِنْدِي غَلَطٌ ؛ لأَنَّ سُنَّةَ الْمَرْأَةِ أَنْ تَقُومَ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهَا إِذَا لَمْ تَكُنْ مَعَهَا امْرَأَةٌ أُخْرَى، وَغَيْرُ جَائِزٍ لَهَا أَنْ تَقُومَ بِحِذَاءِ الإِمَامِ، وَلا فِي الصَّفِّ مَعَ الرِّجَالِ، وَالْمَأْمُومُ مِنَ الرِّجَالِ إِنْ كَانَ وَاحِدًا، فَسُنَّتُهُ أَنْ يَقُومَ عَنْ يَمِينِ إِمَامِهِ، وَإِنْ كَانُوا جَمَاعَةً قَامُوا فِي صَفٍّ خَلْفَ الإِمَامِ، حَتَّى يَكْمُلَ الصَّفُّ الأَوَّلُ، وَلَمْ يَجُزْ لِلرَّجُلِ أَنْ يَقُومَ خَلْفَ الإِمَامِ وَالْمَأْمُومُ وَاحِدٌ، وَلا خِلافَ بَيْنَ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ هَذَا الْفِعْلَ لَوْ فَعَلَهُ فَاعِلٌ، فَقَامَ خَلْفَ إِمَامٍ، وَمَأْمُومٍ قَدْ قَامَ عَنْ يَمِينِهِ، خِلافُ سُنَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنْ كَانُوا قَدِ اخْتَلَفُوا فِي إِيجَابِ إِعَادَةِ الصَّلاةِ، وَالْمَرْأَةُ إِذَا قَامَتْ خَلْفَ الصَّفِّ وَلا امْرَأَةَ مَعَهَا وَلا نِسْوَةَ فَاعِلَةٌ مَا أُمِرَتْ بِهِ، وَمَا هُوَ سُنَّتُهَا فِي الْقِيَامِ. وَالرَّجُلُ إِذَا قَامَ فِي الصَّفِّ وَحْدَهُ فَاعِلٌ مَا لَيْسَ مِنْ سُنَّتِهِ، إِذْ سُنَّتُهُ أَنْ يَدْخُلَ الصَّفَّ فَيَصْطَفَّ مَعَ الْمَأْمُومِينَ، فَكَيْفَ يَكُونُ أَنْ يُشَبَّهَ مَا زُجِرَ الْمَأْمُومُ عَنْهُ مِمَّا هُوَ خِلافُ سُنَّتِهِ فِي الْقِيَامِ، بِفِعْلِ امْرَأَةٍ فَعَلَتْ مَا أُمِرَتْ بِهِ، مِمَّا هُوَ سُنَّتُهَا فِي الْقِيَامِ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهَا؟ فَالْمُشَبِّهُ الْمَنْهِيَّ عَنْهُ بِالْمَأْمُورِ بِهِ مُغَفَّلٌ بَيِّنُ الْغَفْلَةِ، مُشَبِّهٌ بَيْنَ فِعْلَيْنِ مُتَضَادَّيْنِ، إِذْ هُوَ مُشَبِّهٌ مَنْهِيًّا عَنْهُ بِمَأَمْورٍ بِهِ. فَتَدَبَّرُوا هَذِهِ اللَّفْظَةَ يَبِنْ لَكُمْ بِتَوْفِيقِ خَالِقِنَا حُجَّةُ مَا ذَكَرْنَا. وَزَعَمَ مُخَالِفُونَا مِنَ الْعِرَاقِيِّينَ فِي هَذِهِ الْمَسْأَلَةِ أَنَّ الْمَرْأَةَ لَوْ قَامَتْ فِي الصَّفِّ مَعَ الرِّجَالِ حَيْثُ أُمِرَ الرَّجُلُ أَنْ يَقُومَ، أَفْسَدَتْ صَلاةَ مَنْ عَنْ يَمِينِهَا، وَمَنْ عَنْ شِمَالِهَا، وَالْمُصَلِّي خَلْفَهَا، وَالرَّجُلُ مَأْمُورٌ عِنْدَهُمْ أَنْ يَقُومَ فِي الصَّفِّ مَعَ الرِّجَالِ، فَكَيْفَ يُشَبَّهُ فِعْلُ امْرَأَةٍ لَوْ فَعَلَتْ أَفْسَدَتْ صَلاةَ ثَلاثَةٍ مِنَ الْمُصَلِّينَ، بِفِعْلِ مَنْ هُوَ مَأْمُورٌ بِفِعْلِهِ؟ إِذَا فَعَلَهُ لا يُفْسِدُ فِعْلُهُ صَلاةَ أَحَدٍ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ حضرت وابصہ بن معبد کی روایات میں یہ الفاظ ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے دیکھا تو آپ نے اُسے نماز دہرانے کا حُکم دیا - ہمارے بعض اصحاب محدثین اور اہل عراق کے مذہب کے پیروکار بعض فقہاء نے صف کے پیچھے اکیلے شخص کی نماز کے درست ہونے کے بارے میں ایک ایسی دلیل کو اپنی حجت بنایا ہے جس کا اس مسئلہ سے دُور کا تعلق اور مشابہت بھی نہیں ہے۔ اُنہوں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی اس حدیث سے دلیل لی ہے کہ اُنہوں نے اور ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو اپنی دائیں جانب کھڑا کرلیا اور عورت کو اپنے پیچھے کھڑا کرلیا۔ لہٰذا یہ حضرات کہتے ہیں کہ جب عورت کے لئے صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہونا جائز ہے، تو پھر اکیلے مرد نمازی کی صف کے پیچھے نماز بھی جائز ہے - میرے نزدیک یہ استدلال غلط ہے۔ کیونکہ عورت جب اکیلی ہو تو اُس کے ساتھ دوسری کوئی عورت موجود نہ ہو، عورت کی نماز کا طریقہ ہی یہ ہے کہ وہ صف کے پیچھے اکیلی کھڑی ہو۔ اس کے لئے امام کے ساتھ کھڑا ہونا جا ئز نہیں ہے۔ اور نہ مر دوں کے ساتھ ان کی صف میں شامل ہونا درست ہے۔ جبکہ اکیلے مرد مقتدی کی نماز کا طریقہ یہ ہے کہ وہ امام کی دائیں جانب کھڑا ہوگا اور اگر وہ زیادہ تعداد میں ہوں، تو امام کے پیچھے صف میں کھڑے ہوں گے حتّیٰ یہ کہ پہلی صف مکمّل ہو جائے اور اکیلے مقتدی کا امام کے پیچھے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔ اہل علم کا مسئلہ میں کوئی اختلاف نہیں کہ اگر کسی شخص نے یہ کام کیا اور وہ اکیلا ہی امام کے پیچھے کھڑا ہوگیا، جبکہ ایک مقتدی امام کی دائیں جانب کھڑا ہو چکا تھا، تو اس کا یہ کام خلاف سنّت ہوگا۔ اگرچہ نماز کو دہرانے کے وجوب میں ان کا اختلاف ہے۔ جبکہ عورت اگر صف کے پیچھے اکیلی کھڑی ہوتی ہے اور اُس کے ساتھ ایک عورت یا عورتوں کی جماعت نہ ہو، تو اُس نے وہ کام کیا ہے جس کا اُسے حُکم دیا گیا ہے اور قیام کا اس کا طریقہ ہے ـ اور جب مرد صف کے پیچھے اکیلا کھڑا ہوتا ہے تو اُس نے اپنے طریقہ نماز کی خلاف ورزی کی ہے۔ کیونکہ اس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ صف میں داخل ہو کر مقتدیوں کے ساتھ صف بنائے۔ لہٰذا یہ کیسے ممکن ہے کہ مرد کا وہ فعل جس سے اُسے منع کیا گیا ہے اور وہ اس کے طریقہ نماز کے بھی خلاف ہے، وہ عورت کے اس فعل کے مشابہ ہو جائے جس کا عورت کو حُکم دیا گیا ہے اور اکیلے ہونے کی صورت میں صف کے پیچھے کھڑے ہونے میں اُس کی سنّت اور طریقہ بھی ہے؟، اس لئے ممنوع فعل کو مامور بہ کے ساتھ مشابہت دینے والے واضح غفلت کا شکار ہیں۔ کیونکہ اُنہوں نے دو متضاد فعلوں میں تشبیہ دی ہے۔ ایک ممنوع کام کو مامور بہ کام کے مشابہ قرار دیا ہے۔ پس تم ان الفاظ میں غور و فکر کرو۔ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے تم پر ہماری دلیل واضح ہو جائے گی - اس مسئلہ میں ہمارے مخالف اہل عراق کا موقف یہ ہے کہ اگر عورت مردوں کے ساتھ صف میں کھڑی ہوگئی، جہاں مردوں کو کھڑے ہونے کا حُکم دیا گیا ہے۔ تو وہ عورت اپنے دائیں، بائیں اور اپنے پیچھے نماز پڑھنے والے مردوں کی نماز فاسد بنا دے گی۔ حالانکہ ان کے نزدیک مرد کو یہ حُکم دیا گیا ہے کہ وہ صف میں مردوں کے ساتھ کھڑا ہو - اس لئے اس مرد کا یہ فعل عورت کے فعل سے کیسے مشابہ ہو سکتا ہے کہ اگر وہ (ممنوع) کام کرے تو تین آدمیوں کی نماز فاسد کر دے - لیکن اگر مرد وہی ممنوع کام کرے تو کسی ایک کی بھی نماز فاسد نہ ہو؟

تخریج الحدیث: صحيح

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.