صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ
مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ
1026. (75) بَابُ طَرْدِ الْمُصْطَفِّينَ بَيْنَ السَّوَارِي عَنْهَا
ستونوں کے درمیان صفیں بنانے والوں کو وہاں سے ہٹانے کا بیان
حدیث نمبر: 1567
نا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ ، وَيَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، عَنْ هَارُونَ َبن مُسْلِمٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ قُرَّةَ ، قَالَ:" كُنَّا نُنْهَى عَنِ الصَّلاةِ بَيْنَ السَّوَارِي، وَنُطْرَدُ عَنْهَا طَرْدًا"
سیدنا قرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کے لئے (صفیں بنانے سے) منع کیا جاتا تھا اور ہمیں وہاں سے ہٹا دیا جاتا تھا۔
تخریج الحدیث: اسناده حسن