كِتَاب الْمَلَاحِمِ کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں 13. باب حَسْرِ الْفُرَاتِ عَنْ كَنْزٍ باب: دریائے فرات میں سے خزانہ نکلنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے کہ فرات کے اندر سونے کا خزانہ نکلے تو جو کوئی وہاں موجود ہو اس میں سے کچھ نہ لے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الفتن 24 (7119)، صحیح مسلم/الفتن 8 (2894)، سنن الترمذی/صفة الجنة 26 (2569)، (تحفة الأشراف: 12263)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الفتن 25 (4046)، مسند احمد (2/261، 332، 360) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے مگر اس میں ہے کہ سونے کا پہاڑ ظاہر ہو جائے گا ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 13795) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی پانی خشک ہو جائے گا اور سونے کا پہاڑ نظر آنے لگے گا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|