كِتَاب الْمَلَاحِمِ کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں 1. باب مَا يُذْكَرُ فِي قَرْنِ الْمِائَةِ باب: صدی پوری ہونے پر مجدد کے پیدا ہونے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس امت کے لیے ہر صدی کی ابتداء میں ایک ایسے شخص کو مبعوث فرمائے گا جو اس کے لیے اس کے دین کی تجدید کرے گا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15451) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|