كِتَاب الْمَلَاحِمِ کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں 8. باب فِي النَّهْىِ عَنْ تَهْيِيجِ التُّرْكِ، وَالْحَبَشَةِ باب: کافر ترکوں اور حبشیوں سے چھیڑ چھاڑ منع ہے۔
ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حبشہ کے کافروں کو اس وقت تک چھوڑے رہو جب تک کہ وہ تم سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں، اور ترکوں کو بھی چھوڑے رہو جب تک کہ وہ تم سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الجہاد 42 (3178)، (تحفة الأشراف: 15689) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: یہ ایک جنگی تدبیر تھی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو بتلائی کہ یہ کافر اقوام جب تک مسلمانوں کے خلاف اقدام نہ کریں، مسلمانوں کو بھی ان سے جنگ میں ابتداء نہ کرنی چاہئے۔ قال الشيخ الألباني: حسن
|