كِتَاب الْعِتْق کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل 15. باب فِي فَضْلِ الْعِتْقِ فِي الصِّحَّةِ باب: صحت و تندرستی کی حالت میں غلام آزاد کرنے کی فضیلت۔
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مرتے وقت غلام آزاد کرے تو اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے کوئی آسودہ ہو جانے کے بعد ہدیہ دے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الوصایا 7 (2123)، سنن النسائی/الوصایا 1 (3644)، (تحفة الأشراف: 10970)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/197، 6/447) (ضعیف)» (اس کے راوی ابو حبیبہ لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|