كتاب تفريع أبواب شهر رمضان کتاب: ماہ رمضان المبارک کے احکام و مسائل 7. باب مَنْ قَالَ هِيَ فِي كُلِّ رَمَضَانَ باب: شب قدر سارے رمضان میں ہے اس کے قائلین کی دلیل کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شب قدر کے متعلق پوچھا گیا اور میں (اس گفتگو کو) سن رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ پورے رمضان میں کسی بھی رات ہو سکتی ہے ۱؎“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: سفیان اور شعبہ نے یہ حدیث ابواسحاق کے واسطے سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پر موقوفًا روایت کی ہے اور ان دونوں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً نہیں نقل کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:7065) (ضعیف) والصحیح موقوف» (اس کے راوی أبواسحاق مختلط ہو گئے تھے اور یہ معلوم نہیں کہ موسیٰ نے ان سے اختلاط سے پہلے روایت کی ہے یا بعد میں)
وضاحت: ۱؎: کثرت احادیث کی بناء پر شب قدر کے سلسلہ میں علماء میں زبردست اختلاف ہے، صحیح یہ ہے کہ وہ رمضان میں ہے، پھر راجح یہ ہے کہ وہ رمضان کے اخیر عشرہ میں ہے، پھر ظن غالب یہ ہے کہ وہ طاق راتوں میں ہے، پھر لائق اعتماد قول یہ ہے کہ یہ ستائیسویں رات میں ہے، واللہ اعلم بالصواب۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف والصحيح موقوف
|