كتاب تفريع أبواب شهر رمضان کتاب: ماہ رمضان المبارک کے احکام و مسائل 6. باب مَنْ قَالَ سَبْعٌ وَعِشْرُونَ باب: شب قدر ستائیسویں رات میں ہے اس کے قائلین کی دلیل کا بیان۔
معاویہ بن ابی سفیان سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شب قدر کے متعلق فرمایا: ”شب قدر ستائیسویں رات ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:11440) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|