كتاب تفريع أبواب شهر رمضان کتاب: ماہ رمضان المبارک کے احکام و مسائل 4. باب مَنْ رَوَى أَنَّهَا، لَيْلَةُ سَبْعَ عَشْرَةَ باب: شب قدر کے سترہویں رات میں ہونے کی روایت کا بیان۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”شب قدر کو رمضان کی سترہویں، اکیسویں اور تئیسویں رات میں تلاش کرو“، پھر چپ ہو گئے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:9176) (ضعیف)» (اس کے راوی حکیم میں کلام ہے، نیز ابواسحاق مختلط ہو گئے تھے، اور یہ معلوم نہیں کہ زید نے ان سے اختلاط سے پہلے روایت کی ہے یا بعد میں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|