كتاب صلاة الاستسقاء کتاب: نماز استسقاء کے احکام ومسائل 12. باب السُّجُودِ عِنْدَ الآيَاتِ باب: نشانیوں اور حادثات کے ظہور کے وقت سجدہ کرنے کا بیان۔
عکرمہ کہتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی فلاں بیوی کا انتقال ہو گیا ہے، تو وہ یہ سن کر سجدے میں گر پڑے، ان سے کہا گیا: کیا اس وقت آپ سجدہ کر رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب تم کوئی نشانی (یعنی بڑا حادثہ) دیکھو تو سجدہ کرو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کی موت سے بڑھ کر کون سی نشانی ہو سکتی ہے؟۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/ المنا قب 64 (3891)، (تحفة الأشراف: 6037) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|