كتاب صلاة الاستسقاء کتاب: نماز استسقاء کے احکام ومسائل 7. باب يُنَادَى فِيهَا بِالصَّلاَةِ باب: نماز کسوف (سورج یا چاند گرہن کی نماز) کے اعلان کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ سورج گرہن لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا تو اس نے اعلان کیا کہ نماز (کسوف) جماعت سے ہو گی۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الکسوف (1065)، صحیح مسلم/الکسوف 1 (901)، سنن النسائی/الکسوف 18 (1495)، 21 (1498) (تحفة الأشراف: 16528) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|