كِتَاب صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ نماز عیدین کے احکام و مسائل The Book of Prayer - Two Eids 3. باب مَا يُقْرَأُ بِهِ فِي صَلاَةِ الْعِيدَيْنِ: باب: نماز عید میں کیا پڑھنا چاہیے؟ Chapter: What Is To Be Recited In The 'Id Prayer? مالک نے ضمرہ بن سعید مازنی سے اور انھوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے روایت کی کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ابو واقدلیثی سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحیٰ اور عید الفطر میں کون سی سورت قراءت فرماتے تھے؟توانھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں میں سورہ ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِیدِ اور سورہ اقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ پڑھا کرتے تھے۔ سیدنا عمر بن الخطاب نے ابوواقد لیثی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحیٰ اور عید الفطر میں کیا قرآت فرماتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا۔ آپ ان میں سورہ ﴿ق ۚ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ﴾ اور سورہ ﴿اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ﴾ پڑھا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
فلیح نے ضمر ہ بن سعید سے، انھوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے اور انھوں نے حضرت ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انھوں نے فرمایا، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھ سے اس بارے میں پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز میں کیا پڑھا؟تو میں نے کہا: اقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ اور ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِیدِ حضرت ابوواقد لیثی بیان کرتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز میں کیا پڑھا تھا؟ تو میں نے کہا: ﴿اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ﴾ اور ﴿ق ۚ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ﴾ کی قرآت کی تھی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|