فلیح نے ضمر ہ بن سعید سے، انھوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے اور انھوں نے حضرت ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انھوں نے فرمایا، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھ سے اس بارے میں پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز میں کیا پڑھا؟تو میں نے کہا: اقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ اور ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِیدِ
حضرت ابوواقد لیثی بیان کرتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز میں کیا پڑھا تھا؟ تو میں نے کہا: ﴿اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ﴾ اور ﴿ق ۚ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ﴾ کی قرآت کی تھی۔