جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ السِّعَايَةِ عَلَى الصَّدَقَةِ زکوٰۃ کی وصولی کے ابواب کا مجموعہ 1623. (68) بَابُ الْأَمْرِ بِإِرْضَاءِ الْمُصَدِّقِ وَإِصْدَارِهِ رَاضِيًا عَنْ أَصْحَابِ الْأَمْوَالِ زکوٰۃ کے وصول کنندہ کو راضی کرنے کے حُکم کا بیان، اسے مالداروں کے پاس سے راضی ہوکر لوٹنا چاہیے
سیدنا جریر بن عبداللہ البجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس زکوٰۃ کا وصول کنندہ آئے تو وہ تمہارے پاس سے راضی خوشی واپس لوٹے۔“ یہ جناب ثقفی کی روایت ہے۔ اور جناب صنعانی کی روایت میں ہے کہ ”ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔“
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|