رمضان المبارک میں قیام کرنے کے ابواب کا مجموعہ 1520. رمضان المبارک کا قیام ایمان اور ثواب کی نیت سے کرنے پر گزشتہ گناہوں کی مغفرت کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے رمضان المبارک کا قیام ایمان اور ثواب کی نیت کے ساتھ کیا، اُس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|