جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الضُّحَى نماز چاشت اور اس میں جو مسنون چیزیں ہیں ان کے ابواب کا مجموعہ 782. (549) بَابُ ذِكْرِ الْبَيَانِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَلِّمُ مِنْ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ مِنَ الثَّمَانِ رَكَعَاتِ اللَّاتِي صَلَّاهُنَّ صَلَاةَ الضُّحَى اس بات کا بیان کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کی جو آٹھ رکعات ادا فرمائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیرتے تھے
سیدہ اُم ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس دن چاشت کی آٹھ رکعات ادا کیں تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر دو رکعات کے بعد سلام پھیرتے تھے۔
تخریج الحدیث: اسناده حسن
|